sunnaton bhara haftawar ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ماہِ ہفتہ وار اجتماع

اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کےلئے14  دسمبر سے 14 جنوری تک سنتوں  بھرے اجتماع کی دعوت   دینے کےلئے  ماہ ِہفتہ وار اجتما ع  منایا جائے گا

اہل ایمان  کو دینی تعلیمات سے روشناس کرنے  اور نیکی کی راہ پر چلانے کےلئے ہزاروں مقامات  دعوت اسلامی کا ہفتہ وارسنتوں   کی تبلیغ کا  اجتماع ہوتا ہے جس میں  حضر ت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم  کی سیرت ، طرز زندگی،  حسن اخلاق اور دعائیں سکھائی جاتی ہے تاکہ غفلت میں پڑے مسلمانوں  کی انفرادی اور اجتماعی طور پر ذہنی  اور اخلاقی تربیت ہوسکے۔ان اجتماعات کی اہمیت اور ان سے مستفید ہونے  کےلئے دعوت اسلامی کے بانی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری کی  جانب سے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتما ع کی دعوت دینے کےلئے ایک ماہ  یعنی 14د سمبر2023 سے 14 جنوری 2024 تک   ہفتہ وار اجتماع کا ماہ منانے کا اعلان کیاگیاہے۔ نیکی کی دعوت کے مقصد  کے پیش نظر ہر شخص  کو اپنی اصلاح کے ساتھ دوسرے کی دینی اصلاح کا  بھی  خواہش مند ہوناچاہئے اس کےلئے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں جہاں فرد کی اپنی تربیت ہوتی ہے وہیں اس میں شرکت کی دعوت دینے سے دوسرے کی بھی  سنتوں کے مطابق   تربیت ہوسکے گی۔ہر اسلامی بھائی اپنے ساتھ دو اسلامی بھائیوں کو بھی ہفتہ وار اجتماع   میں لائے ۔یوں یہ سلسلہ پورے مہینے جاری ہے گا تاکہ خیر کا کام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جاسکے ۔