stockholm-grand-family-event
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

اسٹاک ہوم گرینڈ فیملی ایونٹ

اسٹاک ہوم، سویڈن کے فیملی ایونٹ میں معروف اسکالر محمد عمران عطاری کا خصوصی بیان

 25 ستمبر 2026 بروز جمعۃ المبارک، فِٹیا مسجد (ٹیگِل بروک ویگن 10، 145 53 نورشبوری) میں مسلم فیملی کمیونٹی کے ایک پُروقار اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ایونٹ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ہیڈ، معروف مذہبی اسکالر اور موٹیویشنل اسپیکر مولانا محمد عمران عطاری اظہارِ خیال کریں گے۔ یاد رہے کہ نگرانِ مجلسِ شوریٰ حاجی عمران عطاری ان دنوں یورپ کے دینی دورے پر مصروف ہیں۔ یوکے اور اٹلی کے کامیاب دوروں کے بعد اب وہ سویڈن میں دینِ اسلام کی دعوت پیش کریں گے۔ سویڈن میں مختلف کمیونٹیز کے فیملی ایونٹس منعقد ہوتے ہیں، اور اسی سلسلے کا یہ اجتماع کثیر تعداد میں مسلم فیملیز کی شرکت سے منعقد ہو گا۔ اس فیملی اجتماع میں دینِ اسلام کی اہمیت، اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے، سنتِ رسول اپنانے اور نوجوان نسل کو دین کے قریب لانے کے حوالے سے نگرانِ شوریٰ کا فکر انگیز بیان ہوگا۔

 پروگرام کی تفصیلات: • ایونٹ کا آغاز: 17:30 • مولانا عمران عطاری کا بیان

19:15 اجتماع میں شرکت کرنے والوں کے لیے ضیافت کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ اسٹاک ہوم، سویڈن کے اس فیملی ایونٹ سے متعلق مزید معلومات کے لیے +46 70 258 13 76 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔