سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
سال نو 2026 کےاستقبال اور دینی کاموں کےلئے عبد الحبیب عطاری ساؤتھ کوریا کے دینی دورے پر روانہ
دعوت اسلامی کے ذرائع ابلاغ کےمطابق سال 2025 کے اختتام اور سال نو 2026 کےاستقبال کی دینی تقریبا ت میں شرکت کےلئے دعوت اسلامی کےترجمان مرکزی مجلس شوری کے رکن اور ڈائیریکٹر ایف جی آر ایف پاکستان سے ساؤتھ کوریا کےلئے روانہ ہورہے ہیں۔ساؤتھ کوریا کےدینی دورے کے شیڈول کے مطابق Songdo Convensia Incheon میں 31 دسمبر 2025 کے اختتام لمحات میں ہیپی نیو ایئرکی مناسبت سے روحانی اجتماع کےذریعے سال گزشتہ کی خامیوں پر اللہ کی بارگاہ میں رجوع کرتے ہوئے سال نو 2026 کا نئے دینی جذبوں کےساتھ استقبال کریں گے۔
سال نو2026 کا پہلا جمعۃ المبارک Songdo Masjid & Islamic Center Incheon South Korea میں ادا کریں گے جہاں خصوصی جمعہ کا خطاب بھی 12:12PM پر دیں گے۔
3 جنوری 2026 کو دعوت اسلامی کا ساؤتھ کوریا کا سنتوں بھرا جتماع Gimhae City South Korea میں ہوگا جس میں مبلغ دعوت اسلامی عبد الحبیب عطاری خصوصی سنتوں بھرا بیان ساؤتھ کوریا کے وقت کے مطابق تقریبا 07:00PM کریں گے۔
4 جنوری 2026 کو مولانا عبد الحبیب Daegu City South Korea میں سنتوں بھرا بیان کریں گے۔
ساؤتھ کوریا میں عاشقان رسول کی بھر پور شرکت کےساتھ دعوت اسلامی کے ترجمان دینی کاموں کی ترقی کےلئے بھر پور کوششیں اور تبلیغ دین کےفرائض سرانجام دیں گے۔ اسلامی اسکالر اور دینی رہنما جنا ب عبد الحبیب صاحب کی علمی شخصیت کا زمانہ معترف ہے۔ مبلغ دعوت اسلامی کےعلاوہ مشہور ومعروف ٹی وی اینکر بھی ہیں اور اسلامی موضوعات پر خوبصورت علمی گفتگو بھی کرتے ہیں۔حبیب عطاری ساؤتھ کوریا میں ہیپی نیو ایئر کو اسلامی رنگ کےساتھ منانے کےلئے سال نو2026 کا پہلا دینی دورہ کررہے ہیں ۔ ساؤتھ کوریا میں مقیم تمام ہی اہل ایمان کو نیکی اورخیر کی دعوت دی جاتی ہےکہ وہ سب دنیاوی رنگ وروپ کو چھوڑ کر ہیپی نیو ایئر کو اسلامی رنگ کےساتھ منانے کےلئے عبد الحبیب قادری کےساتھ مختلف دعوت اسلامی کےاجتماعت میں شرکت کی سعادت حاصل کریں۔