سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری کا ساؤتھ کوریا کا دینی دورہ
23 اکتوبر سے 1 نومبر 2026ء تک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن جناب حاجی امین عطاری ساؤتھ کوریا کا دینی دورہ کریں گے۔
حاجی امین عطاری کے اس دینی دورے کے دوران دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف اجتماعات، دینی پروگراموں، تعلیمی اداروں اور دینی و سماجی حلقوں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کوریا کے مختلف شہروں میں مقیم مسلم کمیونٹی سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے قائم کردہ قرآن انسٹیٹیوٹس اور جامعات المدینہ کے دورے بھی اس سفر کا اہم حصہ ہوں گے۔
اس دینی دورے میں دعوتِ اسلامی کی دیگر اہم دینی و سماجی شخصیات بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے ان کے ساتھ شریکِ سفر رہیں گی۔