south africa ka ideeni dora
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ساؤتھ افریقہ کا دینی دورہ

ساؤتھ افریقہ  کے انٹرنیشنل دینی دورے کے دوران حاجی عبد الحبیب عطاری مختلف مقامات پر سنتوں بھرے بیان کئے ۔

بیرون ملک تبلیغ دین کےلئے تشریف لے جانےوالے دعوت اسلای کی مرکزی مجلس شوری کےرکن اور ترجمان دعوت اسلامی جناب عبد الحبیب عطاری نے ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں دعوت اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کی ۔

9 مئی ،موزمبیق ساؤتھ  افریقہ  میں دعوت اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں عبد الحبیب عطاری نے خصوصی بیان کیا اور نیکی کی دعوت دی۔

11مئی کوجوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ کے ممتاز عالم دین اور مفسر قرآن جناب عبد النبی حمیدی مرحوم  کی یاد میں ایک تقریب رکھی گئی جس میں عبد الحبیب عطاری نے شرکت کی اور حمیدی صاحب کی دینی خدمات  پر روشنی ڈالی اور ان کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔