سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
اسلامی اسکالر عبد الحبیب عطاری کا ساؤتھ افریقہ اور لیسو تھو کا دینی دورہ
24 مارچ سے فسٹ اپریل2026 تک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن اور ڈائیریکٹر ایف جی آر ایف جناب مولانا عبد الحبیب قادری ساؤتھ افریقہ اور لیسوتھو میں تبلیغ دین کےلئے مصروف رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق مشہور مبلغ اسلام جناب حبیب عطاری صاحب ساؤتھ افریقہ اور لیسوتھو میں دعوت اسلامی کے اجتماعات میں موٹی ویشنل بیانا ت بھی کریں گے اور مقامی لوگوں کےساتھ مل کر علم دین عام کرنے کےلئے مختلف شہروں کا وزٹ بھی کریں گے۔ ساؤتھ افریقہ اور لیسوتھو کے دینی دورہ کے دوران عوامی اجتمات میں غیر مسلموں کو پیغام اسلام بھی پہنچائیں گے اور سنت رسول کی عملی اشاعت کے لئے دعوت اسلامی کی دینی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت بھی پیش کریں گے۔
عالمی اسلامی اسکالر جناب محترم حبیب قادری ساؤتھ افریقہ اور لیسوتھو کے مقامی لوگوں میں رہ علم دین کی تعلیم بھی دیں گے ۔انفرادی ملاقات میں نیکی کی دعوت میں شرکت اور دعوت اسلامی کے دین کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائیں گے۔