سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
یونیورسٹیز ، کالجز اور اسکولز کے اساتذہ و طلبہ پرمشتمل ایک ماہ کا مدنی قافلہ 20 جون کو پاکستان کے مختلف شہروں سے ناردن ایریا،کشمیر اور خیبر پختونخوا کی طرف روانہ ہوگا
جون جولائی میں گرمیوں کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھاکر علم دین کی شمع فروزاں کرنے اور مسلمانوں کو نیکی دعوت دینے کےلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 20 جون 2025 سے مدنی قافلے روانہ ہوں گے ۔ موسم گرما میں پاکستان کے مختلف شہروں سے دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ٹیچرزاور اسٹوڈنٹس نیکی کی دعوت پھیلانے کا عزم لئے پاکستان کے دور دراز علاقوں ، کہساروں ، پہاڑوں میں بسنے والے مسلمانوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات اور فرض علوم سیکھانے کےلئے راہ خدا میں سفر کریں گے۔حصول علم کےساتھ علم کی بر کتوں سے دوسروں کو مستفید کرنے کےلئے دعوت اسلامی کا شعبہ تعلیم پاکستان اور بیرون ملک کی یونیورسٹیز، جامعات، کالجز میں اسٹوڈنٹس کی دینی واخلاقی تربیت اور دنیاوی علم کے ساتھ علم دین بھی سیکھا رہا ہے۔شعبہ تعلیم سے وابستہ ہر فرد خواہ وہ استاد ہو یا طالبعلم ، پرنسپل ہویا ایڈمینسٹریٹردین کی بنیادی تعلیم حاصل کرنا اور اس کےمطابق عمل کرنا ہرمسلمان کےلئے ضروری ہے ۔دعوت اسلامی کا شعبہ تعلیم مسلمان طالبعلم کی دینی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس میں علم دین حاصل کرنے کا جذبہ بیدار کر رہے ہیں اور عملی طور پر طلبہ اور ٹیچرز میں دعوت اسلامی کے مقصد اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے کہ تحت نیکی کی دعوت پھیلارہے ہیں تاکہ طلبہ دنیا کے ساتھ دین کی بھی سمجھ بوجھ رکھ سکیں اور باعمل مسلمان بن کر دوسروں کی ہدایت کا باعث بھی بن سکیں۔
چنانچہ دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 20 جون 2025 سے یونیورسٹیز ، کالجز اور اسکولز کے اساتذہ و طلبہ پرمشتمل مدنی قافلہ نادرن ایریا ، خیبر پختونخوا اور کشمیر کی طرف رضائے الہی کے حصول اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کوسیکھنے اور دوسروں کو سیکھانے کےلئے اللہ کی راہ میں سفر کرے گا۔
علم دین اورنیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے شعبہ تعلیم کے تحت ایک ماہ کا قافلہ آپ کی شہر کی یونیورسٹی ، کالج اور اسکول سے بھی روانہ ہوگا اور اپنے علاقہ میں موجود جامعات المدینہ، مدرسۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ بالغان کے منتظمین سے بھی رابطہ کرکے راہ خدا میں سفر کرنے کی نیت کے بارے میں بتا دیں تاکہ دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کےساتھ آپ بھی نیکی دعوت ددسروں تک پہنچا نےکے عظیم مشن میں اپنا بھی حصہ ڈال سکیں۔