shoba it ki janib se mobile applications
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

آئی ٹی کی جانب سے موبائل ایپلی کیشنز

دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی کی جانب سے  رمضان المبارک میں علم دین سے بھر پور  خوبصورت تحائف

دعوت اسلامی  کاشعبہ انفارمیشن ٹیکنولوجی دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر  دنیا بھر کےمسلمانوں     میں دینی شعور بیدارکرنے اور تعلیمات  اسلام   عام کرنے کےلئے ڈیجیٹل موبائل ایپلی کیشنز    پیش کررہا ہے  ،ان موبائل ایپلی کیشنز کے لاکھوں   صارفین  ڈیجیٹلی  طور پر دین کے باتیں سیکھ رہے ہیں۔رمضان کریم  میں جہاں مسلمانوں میں عبادت کاجذبہ دیگر مہینوں کی بانسبت بڑھ جاتاہے وہیں  عبادات کو درست اندار میں ادا کرنےکےلئے علم دین کی بھی ضرورت پڑتی ہے ۔آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے اس مشکل مرحلہ کو آسان بنانےکےلئے ایک ایسی دیدہ ذیب، علم سےبھر پور ، معلومات افزا جامع  موبائل ایپلی کیشن Develop کی ہے جس میں نماز، روزہ، حج ،زکوۃ نکالنے کے طریقہ، قضانمازوں کی ادائیگی کاطریقہ اور بہت کچھ مفید فیچرز اس ایپلی کیشن میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے ماہ رمضان  کی ساعتوں  میں  علم دین سیکھنے کے  تین اہم اور علمی خزانہ سے بھر پور تحائف بھی  پیش کئے جارہے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر رمضان ڈیجیٹل سروس، ہر دن گلدستہ احادیث سے ایک نئی حدیث رسول    رمضان کے سحری وافطاری کے وقت کےساتھ  اور اسپیشل رمضان المبارک نیوز لیٹر جس میں  آئی ٹی دعوت اسلامی  کی ڈیجیٹل  پیش رفتیں  پڑھ سکیں گے۔

 آئی ٹی  کی تمام موبائل اپیلی کیشنز  کے بارے میں معلومات اور ڈاؤن لوڈ کرنےکےلئے دعوت اسلامی کے ڈیجیٹل واٹس ایپ چینل یا پریئر ٹائمز موبائل ایپلی کیشن کواپنے موبائل میں ڈاؤن کیجئے اور آئی ٹی دعوت اسلامی    کی  دینی خدمات کو دیکھئے۔