اسلامی فنانس کورس
اطلاعات کےمطابق کنزالمدارس بورڈ سے الحاق شدہ جامعۃ المدینہ انسٹیٹوٹ گزشتہ کئی سالوں
ایف جی آرایف دعوت اسلامی کی طرف سے ملک وبیرون ملک شجرکاری مہم کا آغاز
درخت ہمارے ماحول کو قدرتی تحفظ دیتے ہیں ، آب وہوا میں اچانک رونماہونے والے تغیرات سے ماحول کوآلودہ ہونے بچاتے ہیں، سیلاب وطوفان کے بہاؤ کی تیزی کے سامنے بند بن کر کھڑے ہوتے ہیں اسیلئے کہا جاتا ہے کہ ماحول کی خوبصورتی ،رونق ، چمک دمک ، تروتازہ آب وہوا اور صحت مند ماحول بنا ہریالی کے کچھ نہیں ۔ درختوں کی کمی ماحولیات آلودگی کو مزید تقویت دے کر ہمارے لئے زندگی کو تنگ کردیتی ہے ۔درختو ں کی کمی کی وجہ سے دنیا کے تقریبا ہر خطہ میں موسمی تغیرات کے سبب طوفان ، بے موسمی بارشیں، آب وہوا کی تبدلیاں ، سیلاب کی کثرت اور بدلتے موسم سے پیداہونے والی بیماریاں جنم لینا شروع ہوچکی ہے ۔ فضا کو موسمی تبدیلی کے اثرات سے بچانے اور ملک کے طول وعرض کے سرسبزو شاداب بنانے کےلئے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ ایف جی آر ایف نے اپنی بساط اور لوگوں کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے اور اپنی سابقہ شجرکاری کی کامیاب مہم کو مزید آگے بڑھانے کےلئے لاکھوں کی تعد اد میں پووں کی پیوند کاری اور درختوں کی آبیاری کےلئے ملک وبیرون ملک میں عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ شہر کے چاروں اطراف گھنے جنگل ، خوبصورت پودوں کی نرسری، اور رنگ برنگ پھولوں سے لد ے درختوں کی ٹہنیوں کی پوندکاری کی جائے گی۔ ایف جی آر ایف کی شجرکاری میں مہم میں آپ بھی ماحول کی خوبصورت کو لوٹانے میں مدد گاربن سکتے ہیں ۔ لوگوں کی زندگیوں کو ٹھنڈی چھاؤں دینے ، آب وہوا میں تازگی لانے، ماحول کو خوبصورت بنانے کےلئے شجر کاری مہم کا حصہ بنیئے اورانسانیت کی فلاح کےلئے ڈونیشن دیکر نیکی کے کاموں میں حصہ ملایئے۔
ہم سے رابطہ کریں:
یو اے این: 021 111 11 3473
واٹس ایپ: 0311-1111 226
عطیات کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں:
https://fgrf.org/donation/