فیضان اسلامک اسکول
76 ویں جشن آزادی کی تقریب فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں
فیضان مدینہ کراچی میں اجتماعِ شب معراج
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 16 جنوری بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء رجب المرجب کی 27 ویں شب بعد نماز عشاء سفر معراج کی حکمتوں اور لطافتوں کےبیان سے بھر پور اجتماع شب معراج منعقد ہوگا ۔ صاحب معرا ج واسرا خاتم المرسلین حضر ت محمد کا عظیم معجزہ ٔ معراج تسخیر کائنات کی دلیل ہے۔ کائنات کے مشاہدات ، ارض وسما کی وسعتیں ، طویل مسافتیں ،آسمان کی سیر ،ماورائے آسماں ،کائنات کے چھپے ہوئے راز سب کچھ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر معراج کےعنوانات ہیں ۔ شب اسرا درحقیقت اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور آپ کی امامت کبر ی کے بیان کا حسین عنوان ہے ۔واقعہ معرا ج کی تاریخی اہمیت اور سفر اسرا ومعراج کی دینی حکمتوں قرآن وحدیث اورمستند کتب سیرت وتاریخ کی روشنی میں بیان کرنے کےلئے اجتماع شب معرا ج منعقد کیا جاتاہے۔امام الانبیاء علیہ السلام کی شانِ رفعت کو خوبصورت کلام کے رنگ میں سننے کےلئے محفل معراج واسرا ہر سال عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں انقعاد کی جاتی ہے۔جس میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مداح خواں امیر اہلسنت قصیدۂ معراج اپنے مخصوص اندازا بیان کے ساتھ سامعین کے گوش گزار کرتے ہیں۔واقعہ معراج کی دینی اہمیت پر اظہار خیال ہوتاہے۔رحمت بھر ی رات میں شب اسرا کے دولھا کی باتیں کی جاتیں ہیں۔ نعت خواں بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔ مبلغین دعوت اسلامی کے مربی مولانا محمد الیاس قادری شرکائے اجتماع کو قرآن وسنت کی روشنی میں واقعہ معراج کی دینی حکمتیں بیان کرنے کےساتھ سامعین کے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے ہیں۔
16 جنوری 2026 رات 8:30 فیضان مدینہ کراچی میں اجتماع شب معراج کی برکتیں حاصل کرنے کےلئے سب احباب کے ساتھ تشریف لائیں۔