shab e baraat ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

شب براءت اجتماع

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  شب براءت  اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 25فروری  بعد نماز عصر سے شروع ہوگا

شعبان المعظم   کی  15 ویں  شب کو شب براءت    یعنی  دوزخ سے چھٹکارے  کی رات کہتے ہیں ۔اس رات رب کی رحمتیں ہر اس شخص پر برستی ہیں جو اس رات عبادت کرتے ہوئے گزارتا ہے۔اس اہم رات میں آنے والی زندگی کے بارے میں  فیصلہ کیا جاتا ہے اور گزشتہ زندگی کے اعمال کا سلسلہ ختم کردیا جاتا ہے۔جب پچھلی زندگی کےاعمال آسمان دنیا کی طرف  اٹھائے جانے کا وقت آتا ہے تو اس وقت سے دعوت اسلامی کا ایک عظیم الشان  روحانی  اجتماع کا آغاز ہوتا ہے۔عصر کی نماز میں مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد شرکت کرتی ہے اور عصر سے مغرب  روزہ رہ کرامیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری کی  رقت انگیز دعاؤں میں شامل ہوکر گناہوں سے توبہ و استغار کرتے ہیں اور زندگی کا آخری عمل عبادت الہی میں گزارنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں یہ اجتما ع صبح سحری تک جاری رہتا ہے ۔

شب براءت کے خصوصی اجتماع  کی تفصیلات   کے مطابق:

25فروری بمطابق 14شعبان 1445کو بعد نماز عصر تا مغرب دعائیں ہوں گیں۔15شعبان بعد نماز مغرب  خصوصی چھ نوافل ، سورہ یاسین، دعائے نصف شعبان  اور لنگر رضویہ ہوگانیز نماز عشاء کے بعد اجتماع کا سلسلہ  تلاوت قرآن پاک  اور نعت رسول سے شروع کیا جائےگا۔اس اجتماع میں خصوصی مدنی مذاکرہ کا بھی اہتمام کیا جاتاہے جس میں  عالم اسلام کی علمی وروحانیت نابغہ روزگار شخصیت مولانا محمد الیاس قادری اپنے ملفوظات سے نوازتے ہیں ۔چیف ایگزیکٹو دعوت اسلامی  جناب مولانا محمد عمران عطاری  شب براءت کے حوالے سے گفتگو فرمائیں گے اور ساتھ ہی خلیفہ امیر اہلسنت بھی  تشریف لائیں گے۔ یہ اجتام صبح صادق تک جاری ہے گا اور روزہ رکھنے والوں کےلئے سحری کا بھی خصوصی انتظام ہوگا۔

گناہوں کی مغفرت اور بخشش کا سامان کرنے کےلئے ضرور دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے شب براءت اجتماع میں شرکت  کریں۔