sanakhwanan e rasool kay saath madani muzakrah
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ثنا ءخوانان رسول کے ساتھ مدنی مذاکرہ

8 جولائی  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں امیر اہلسنت اور  ثنا ءخواناں رسول کے ساتھ مدنی مذاکرہ

مدنی مذاکرہ   ایک ایسی علمی نشست کا نام  ہے جس میں علمی باتیں ، کتابوں میں چھپے علم کے خزانے اور سینہ بہ سینہ  علمی روایتوں کےموتی لٹائے جاتے ہیں ۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ان مدنی مذاکروں میں شرکت کرکے شریعت کا علم سیکھ کر اپنی پروفیشنل زندگی کو شریعت کے دائرہ کار میں گزارتے ہیں۔ان مدنی مذاکروں میں براہ راست امیر اہلسنت سے سوال کرنے کا موقع ملتا ہے ،ذہنی گھتیاں سلجھتی ہیں، مسائل کا ادراک ہوتا ہے ،شریعی علم کے بارے میں آگاہی ہوتی ہےاور زندگی کی بے سنوری ڈگر کو درست راہ مل جاتی ہے۔8 جولائی بروز منگل بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کچھ ایسی ہی علم نشست منعقد ہونے جارہی ہے جس میں ملک پاکستان کے مشہور نعت خواں حضرات امیر اہلسنت کےساتھ مدنی مذاکرہ میں شرکت کریں گے۔نعت خوانی ،مدحت سرائی، نعت گوئی، ثناء خوانی، ثناء خواں وغیرہ الفاظ سب ایک ایسے طبقہ کے طرف اشارہ کرتے ہیں جو اتنہائی حساس    منصب پر بیٹھ کر حضور نبی رحمت دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی  بارگاہ میں ھدیہ نعت پیش کرتے ہیں اورسامعین کےدلوں میں محبت رسول کے جام انڈیلنے کی کوششیں کرتےہیں۔نعت خوانی میں الفاظ کا چناؤ،کلا م کا انتخاب، آداب محفل ، توجہ، انکساری ،رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم  کی خدمت میں ھدیہ نعت پیش کرنے کا انداز، نعت پڑھنے کا سلیقہ اور بہت کچھ محفل نعت کے آداب کےبارے میں معلومات نیز اس شعبہ کی حساسیت کے بارے میں انتہائی احتیاطیں وغیرہ کے بارے میں جاننے کےلئے 8 جولائی کو نعت خواں حضرات کے لئے مدنی مذاکرہ رکھا گیاہے جس میں امیر اہلسنت بھی شرکت کریں گے اور نعت خواں حضرات کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔ یاد رہے کہ امیر اہلسنت خود بھی نعتیہ کلا م لکھتے ہیں اور عشق ومحبت میں ڈوب کر بارگاہ رسالت میں ثناء خوانی بھی کرتے ہیں ۔چنانچہ امیر اہلسنت کے ساتھ مدنی مذاکرہ میں شرکت کیجئے اور محفل نعت و نعت خوانی کے آداب جانیئے۔