quran arabi course
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

قرآن عربی کورس

ممباسا   میں دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام   قرآن  عربی کورس  کروایا جارہاہے

ممباسا کینیا کے جنوب مشرق   میں بحر ہند کے ساحل پرممباسہ جزیرہ پر قائم بندرگاہ  ہے  ۔ممباسا کینیا کا دوسرا بڑا شہر     جس میں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات  بڑی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ مقامی لوگو ں   کو قرآن وسنت کی تعلیمات سے روشنا  س کرانےکےلئے دعوت اسلامی  تبلیغی کوششوں کےساتھ  تعلیم وتربیت   کا بھی اہتمام کرتی ہے۔حالیہ دنوں 22اپریل 2024 سے ممباسا کے مقامی لوگوں کو قرآن    کے معانی اور فہم قرآن    کےلئے ایک قرآن عربی لینگوئج کورس کروایا جارہا ہے۔

اس کورس  عربی گرامر، ترجمہ قرآن     میں مہارت  ، الفاظ قرآن کے معانی   کےساتھ عربی زبان میں مہارت پیداکرنے کےلئے  جدید طریقے بھی سکھائے جائیں گے۔

ممباسا میں  قرآن عربی کورس  کا آغاز 22 اپریل سے ہوچکا ہے ، اس کورس کی کلاسیں  پیر سے جمعہ تک   8:15pm  سے 9:15pm    کے دوران   Dar ul Madina Near Coast Academy School in Mombasa میں  ہوگی۔

کورس سے متعلق مزید معلومات کےلئے  0706 183308 پر بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔