qafilah ijtema faizan e madina
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

قافلہ اجتماع – فیضان مدینہ کراچی

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 9 نومبر کو قافلہ اجتماع  سے نگران شوری خصوصی بیان کریں گے

اصلاح امت اور نیکی کی دعوت ہر فرد تک پہنچانے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سے ہر دن عاشقان رسول قافلوں کی صورت میں دور دراز علاقوں میں جاکر علم دین کو عام کرتے ہیں۔ دین سے دور اور اسلام کی برکتوں سے محروم طبقہ کا تعلق خالق ارض وسما سے جوڑتے ہیں اور عبادت الہی کے رنگ میں ڈھالتے ہیں۔ نیکی ،تقوی پرہیز گاری ، گناہوں سے توبہ،فرائض کی ادائیگی اور معاشرے میں باوقار اسلامی کردار  اور اخلاقیات کا درس دیتے ہیں۔

نیکی کی دعوت کا قافلہ دعوت اسلامی کے قیام سے اب لاکھو ں لوگوں قرآن وسنت کی تعلیمات سے روشناس کرچکا ہے اور سنت رسول پر عمل کےجذبہ سے سرشار لاکھوں لوگوں کی زندگیاں سیرت النبی کےسانچے میں ڈھل چکی ہے۔ نیکی کی دعوت کا قافلہ اگر چہ سار سال ہی دعوت اسلامی کےمراکز دینیہ سے نکلتے رہتے ہیں لیکن ماہ نومبر کو خصوصی طور پر ماہ قافلہ کا نام دےکر لاکھوں لوگ ہزاروں قافلہ کی صورت میں 3 دن، 12 دن اور پورے ماہ اللہ کی راہ میں علم دین عام کرنے کےلئے سفر کرتے ہیں۔

ماہ قافلہ کے دوران لوگوں کو نیکی کی دعوت کی اہمیت بتانے اوراصلاح امت کےلئے قافلہ اجتماع بھی پورے پاکستان اور دنیا بھر میں دعوت اسلامی کےدینی مراکز میں منعقد ہوتے ہیں۔ 9 نومبر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بھی قافلہ اجتماع کا انقعا د ہوگا جس میں عالمی مبلغ اسلامی ، مشہور ومعروف دینی اسکالر عمر ان قادری نگران شوری خصوصی بیان کریں گے اور علم دین عا م کرنے کےلئے لوگوں کو قافلہ میں سفر کرنے کی دعوت بھی دیں گے۔

 9 نومبر بروز اتوار رات تقریبا 9:30 فیضان مدینہ کراچی میں قافلہ اجتماع میں نگران شوری خصوصی سنتوں بھرا بیان کریں گے اور شرکائے اجتماع کو نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے قافلہ میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔