program shan e siddiq e akbar
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

پروگرام شان صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ 24 دسمبر 2024

شان صدیق اکبر! اسلام کے پہلے خلیفہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عرس مبارک کے موقع پر مدنی چینل پر سنتوں بھر ااجتماع

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ محسن اسلام ، محسن پیغمبر اسلام ،لازوال کرامتوں اور فضیلوں کےمحور، صدیقین کے پیشوا، اسلام کے پہلے خلیفہ عاشق صاد ق،انفاق فی سبیل اللہ  میں سب پر سبقت لے جانے والے امیر المؤمنین ، فضائل وکمالات کے جامع ،جن کی شخصیت کے اوصاف پر قرآنی آیات کے شواہد ،احادیث میں وارد فضیلتیں اور اکابر صحابہ کےشان صدیق اکبر میں ارشادات ،ائمہ کبار کے اقوال ،کتب سیرت سے بھری پڑی آپ کے بےمثال خدمات کے نقوش   اس بات پر گواہ ہیں کہ شان صدیق اکبر آسمان ہدایت کے درخشندہ ستاروں  میں چودہویں کے چاند کی طرح ضیاء بار ہے اور آج بھی عشق رسول   میں عاشق صاد ق کی مثال آپ ہی کی ذات والا ہے۔22 جمادی الاخری  کواسلام کے قلعہ کو مضبوط بنیادوں پر چھوڑ دنیا کو رخصت کرنے والی ہستی سیدنا صدیق اکبر کی وفات کا دن ہے اور یہ دن منصب صدیق پر صدیق اکبر بن کو طلوع ہونے والے عظمت نشان صحابی، مرید باوفا کی عدیم المثال فاؤں کے تذکرے اور آپ کو خراج عقیدت ومحبت پیش کرنے  کا دن ہے آپ کی یادوں کا تذکرہ عاشقان رسول کے دلوں میں عشق رسول کی مٹھاس  پید ا کرتا ہے ، آپ کی سیرت کے پہلوؤں کو اجاگر کرنا امت کے تعلق کو رسول اللہ سے مضبوط کرتا ہے، آپ کی انفاق فی سبیل کی  مثال دینا راہ خدا میں خرچ کرنے والوں کو حوصلہ دیتا ہے،آپ کےگھرانہ کا ذکر کرنا عبادت گزاروں میں لذت عبادت  کو اور بڑھاتا ہے۔اسی لئے سال کے بارہ مہینے تزکرہ صدیقت سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کی درودیوار گونجتی رہتی ہے اور شب 22 جمادی الآخرہ   لاکھوں دلوں میں خلیفہ اول امیر المؤمنین  کی محبت اور شان صدیق کے انمنٹ نقوش  ثبت کرنے والے عالم اسلام کےعظیم مبلغ حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری عشق صدیق میں ڈوب کر محبت صدیق اکبر تقسیم کرتے ہیں اور آپ کی بے مثال قربانیوں کے تذکرے سے اہل ایمان قلوب واذہان کو منور کرتے ہیں ۔چنانچہ24دسمبر 2024 بمطابق 22 جمادی الثانی  بروز منگل رات :9:00 عالم مدنی مرکز سے مدنی چینل کے ذریعے پوری دنیا میں تذکرہ صدیقت سے بھر پور اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں امیراہلسنت نہایت ہی خوبصورت اور دل موہ لینے والے انداز میں شان صدیق اکبر  بیان کریں گے اور عاشقان رسول کو عاشق اول کے ذکر  سے  عشق رسول کی سوغات تقسیم کریں گے۔مدنی چینل کے ذریعے پوری دنیا میں شان صدیق اکبر کے بارے میں اظہار خیال کےلئے مبلغ اسلام مفکر اسلام دینی اسکالر جناب مولانا محمد عمران عطاری بھی تشریف فرما ہوں گے۔مدنی چینل کے ذریعے شان صدیق اکبر سنیئے اور ایمان کو تزکرہ صدیقت سے جلا بخشیں۔