portugal mein sunnaton bhara ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

پرتگال میں سنتوں بھرا بیان

پرتگال دعوت اسلامی کے اجتماع میں مولانا عبد الحبیب عطاری کا خصوصی بیان

یکم مئی 2026 یوم مزدور کے دن پرتگال میں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی اسکالر مولانا حبیب قادر ی رکن شوری مرکزی مجلس شوری کا خصوصی بیان ہوگا ۔ مولانا عبد الحبیب عطاری حالیہ دنوں یورپ کا دینی دورہ کررہے ہیں ۔اس یورپی ممالک کے دینی دورے کےدوران رکن شوری دعوت اسلامی کے اجتماعات میں نیکی کی دعوت دے رہے ہیں ۔انفرادی واجتماع سطح پر امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے حکم پر عمل کرتے ہوئے یورپ میں بسنے والے مسلم وغیر مسلم کی دین کی طرف راغب کرنے کی کوششیں کرر ہے ہیں۔ یکم مئی مز دوروں کے عالمی دن کے موقع پر R, 3de Abril de 1964 12A,2675 -300odivelas, Portugal میں دعوت اسلامی کا خصوصی سنتوں بھرا جتماع ہوگا جس میں دعوت اسلامی پرتگا ل کے اسلامی بھائیوں کےساتھ مولانا عبد الحبیب عطاری بھی شرکت کریں گے اور خصوصی بیان بھی ہوگا۔

پرتگال میں بروز جمعۃ المبارک مذکورہ ایڈریس پر 08:15pm پر اجتماع شروع ہوگا اور مولاناحبیب صاحب کا خصوصی بیان 08:30pm پر ہوگا ۔