سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
پرتگال میں عرس اعلی حضرت کے موقع پر نگران شوری مولانا عمران عطاری کا خصوصی بیان
8 اگست بروز ہفتہ مسجد غوثیہ پرتگال میں عرس اعلی حضرت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع کا انقعاد کیا گیا ہے۔ عرس اعلیحضرت اجتماع میں پاکستان سے خصوصی طورپر اسلامی اسکالر ، مشہورومعروف دینی رہنما جناب حاجی عمران قادری نگران شوری دعوت اسلامی شرکت کریں گے۔
امام احمد رضا خان کی ہمہ جہت شخصیت کے علمی وفقہی پہلوؤں کے ساتھ عشق رسول کے عملی تقاضوں پر اعلیحضرت کی عقیدت محبت پر روشنی ڈالنے کےلئے نگران شوری محمد عمران قادری کا خصوصی بیان بھی ہوگا۔
دعوت اسلامی کی پرتگال میں دینی و تعلیمی اور فلاحی و روحانی خدمات دینیہ کے ساتھ امام احمد رضا کی علمی وفکری تحریک کو بھی پزیرائی مل رہی ہے۔ دعوت اسلامی کا ہر مبلغ فکر اعلیحضرت کا پرچار کرتا ہوا نظر آتا ہے۔یہ ہی وجہ ہےکہ آج دنیا کے اکثر ممالک میں جہاں جہاں دعوت اسلامی کے دینی مراکز اور تعلیمی ادارے موجود ہیں وہاں ہر سال صفر میں عرس اما م احمد رضا اجتما عات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں اعلیحضرت کی علمی ، فکری، تعلیمی ، فقہی اور عشق رسول میں ڈوبی زندگی کے مختلف گوشوں کو بیان کیا جاتا ہے۔
چنانچہ8 اگست Masjid Ghausia R 3 De Abril DE 1964 12A 2675-300 ODIVELAS, Portugal میں دعوت اسلامی کے تحت عرس امام احمدرضا اجتماع رکھا گیا ہے ۔ جس میں مولانا عمران عطاری خصوصی بیان کریں گے ۔
پرگرامز سے متعلق مز ید معلومات اور نگران شوری دعوت اسلای حاجی عمران عطاری کے دینی دورے سے معلوما ت حاصل کرنے کےلئے +351 920 534 949 پر رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے۔