pandra so sala jashan e wiladat
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

پندرہ سو سالہ جشن ولادت

پندرہ صد سالہ جشن ولادت مصطفی   صلی  اللہ  علیہ وسلم  کی خوشی میں  دنیا بھر میں فیضان میلاد  کےنام سے   پندرہ سو مساجد   بنانے کااعلان۔

ربیع الاول 1447 کاچاند خوشیوں بھرے پیغام کے ساتھ عنقریب طلوع ہونے والا ہے اور اسلامی سال 1447 ربیع الاول کی خاص بات یہ ہےکہ پوری دنیا کے مسلمان اپنے پیارے کریم آقا حضرت محمد  صلی  اللہ  علیہ وسلم   کا 1500 واں جشن ولادت منائیں گے۔  اللہ  کے سب سے آخری نبی حضرت محمد  صلی  اللہ  علیہ وسلم   کی ولادت سے انسانیت کو وقار نصیب ہوا، جہالت کو اجالا ملا، پژمردگی کو مژدہ جانفزا ملا،غلامی کو آزادی کی نعمت ملی، عورتوں کو عزت وتحفظ حاصل ہوا، زندہ درگور کی جانے والے بیٹیوں کو تحفظ زندگی ملا،گمراہی بےو راہ روی کی جگہ نیکی اور سچائی نے اپنے قدم جمائے ،ظلمت  کے اندھیرے ہدایت کے اجالوں  سے بدل گئے۔ پیغمبر اعظم، محسن انسانیت، عالمین کے لئے  سراپا رحمت بن  کر جلوافروز ہوئے اور  یوں  سلسلسہ نبوت کی آخری سنہری اینٹ  نے قصر نبوت کو مکمل کرکے ختم المرسلین  ،خاتم النبیین  کا شرف پایا ۔اہل ایمان  کےلئے 12 ربیع الاول کا دن عید کا دن ہوتا ہے کیونکہ یہ دن  اللہ  کے انعام اور اس کے فضل کا دن  ہے اور 12 ربیع الاول کی صبح صادق  کے وقت کائنات  کی سب سے بڑی نعمت   اللہ  تعالی نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد   صلی  اللہ  علیہ وسلم  کی صورت میں  مسلمانوں کو عطا کی۔چنانچہ 1447 ربیع الاول  کی بارہ تاریخ کو  ولادت مصطفی   کی خوشیوں کو  1500 سال مکمل ہورہے ہیں۔ اس پرمسرت با برکت   دن  کی خوشی میں  عاشقان رسول کی عظیم دینی تحریک دعوت اسلامی کے بانی   ، سنت رسول کی خوشبوؤں   سے  دلوں کومہکارنے اور سنوارنے ،نکھارنے والی نابغہ روزگار ہستی امیر اہلسنت حضرت علامہ ومولانا محمد الیاس عطار قادری نے  1500 سالہ  جشن ولادت مصطفی کی خوشی میں  دنیا بھر میں فیضان  میلاد کے نام سے 1500 مساجد تعمیر کرنے کا اعلان  کیاہے۔ فیضان میلا د مساجد کی تعمیر درحقیقت   اللہ  کے پیارے پیغمبر    حضرت محمد مصطفی  صلی  اللہ  علیہ وسلم   کی تعلیمات کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے  کےعزم کا اعادہ ہے اور میلاد مصطفی منانے  کا اصل مقصد  سیرت رسول ، اسوۂ رسول، اخلاق نبوت، سنت رسول    اور حضور نبی کریم  صلی  اللہ  علیہ وسلم   کی زندگی کو   رول ماڈل بناکر  ہدایت کے راستے پرلوگوں کو گامزن  کرنا ہے جوکہ دعوت اسلامی    کا مشن ہے اور اسی مشن  کو پائے تکمیل   تک پہنچانے کےلئے  مساجد ومدارس کا قیام عمل میں لانا ہے تاکہ لوگ دین کے قریب آکر علم دین سیکھ سکیں۔1500 صد سالہ جشن ولادت   کی خوشی میں 1500 مساجد کی تعمیرات  کے پروجیکٹ میں   آپ بھی دعوت اسلامی کا ساتھ دیجئے۔