palestine mein fgrf ki kawishon ki tareef
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

فلسطین میں ایف جی آر ایف کی کاوشوں کی تعریف

غزہ و فلسطین   کے مظلوم لوگوں  کےلئے بے مثال خدمات سرانجام دینے پر پر ایف جی آر ایف کی کاوشوں کو فلسطینی سفیر نے سہراہا

دعوت اسلامی   کے شعبہ ایف جی آر یف  یورپ ریجن کے ہیڈ جناب سید فضیل رضا   سے مصر میں موجود فلسطینی سفیر  نے  ملاقات کے دوران   غزہ اور فسلطین کے لوگوں کی بروقت امداد اور اشیائے ضرورت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مصر میں فلسطینی سفارت خانے کے ذمہ دار نے فلسطینی  پناہ گزین مہاجرین کی آباد کاری، ضروریات زندگی کی فراہمی ، مالی امداد، خیموں اور بستروں   ،گرم کپڑوں اور دیگر ضروریات کی چیزیں فراہم کرنے پر فلسطینی عوام کی طرف سے ایف جی آرایف کی مثالی خدمات پیش کرنے پر مبارک باد دی۔

فلسطین کے مسلمانوں کی خاصی بڑی تعدا د اپنے وطن سے نقل مکانی کرکے مصر کے رفاہ بارڈر پر پناہ گزیں خیموں میں مقیم ہیں جہاں وہ لوگ اتنہائی کسمپری کی حالت میں زندگی گزاررہے ہیں ان نامساعد حالات میں  ایف جی آرایف  یورپ کی ٹیم  نے دن رات  مسلسل پناہ گزینوں  کی آباد کاری کےلئے  انتھک محنت کی اور ان کےلئے زندگی  کو گزارنا آسان کیا۔دیار غیر  میں سرحدی علاقوں کی طرف نقل مکانی کرنے والے فلسطین کےلوگ   بھوک پیاس ،لباس ، پانی ، اور اشیائے ضرورت کےلئے امداد  کے منتظر تھے ان جنگی حالات میں  ایف جی آرایف کے کارکنان اورذمہ داران  نے اپنی جانوں کے پرواہ کئے بغیر  فلسطینیوں کی مدد کرنا ضروری سمجھا اور  لاتعداد  امدادی سامان  رفاہ بارڈر پر پہنچایا۔

ایف جی آر ایف کی کاوشوں کو خود فلسطینی عوام  نے بچشم دیکھا اور  کارکنان  کا  غم کے آنسو ؤں کے ساتھ شکریہ ادا  کیا۔گزشتہ دنوں ایف جی آر ایف یوکے کے ذمہ دار جناب سید فضیل رضا صاحب کی مصر میں فلسطینی سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی اور اس ملاقات کے دوران امدادی سرگرمیوں پر باہمی مشاورت ہوئی ۔ اس ملاقات میں فلسطنی سفیر نے سیدفضیل رضا   کو ایف جی آرایف کی امدادی سرگرمیوں  کو کامیانی کے ساتھ ہمکنار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔