فیضان اسلامک اسکول
76 ویں جشن آزادی کی تقریب فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں
عالمی مدنی مرکزفیضان میں جامعات المدینہ پاکستان کےطلبہ سے نگران شوری عمران قادری کاخصوصی بیان
5 نومبر بروز بدھ صبح 9:00am عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جامعات المدینہ طلبہ کی ایک خصوصی نشست تعلیم و تربیت اور خدمت دین کےعملی تضاضوں کےموضوع پر منعقد کی جارہی ہے ۔اس تربیتی اجتماع میں پاکستان بھرسے جامعات المدینہ کےطلبہ کی بھر پورشرکت کریں گے اور اس علمی وتربیتی نشست میں جامعات المدینہ کےاساتذہ ، مبلغین دعوت اسلامی کےعلاوہ عالمی شریعہ اسکالر ،مشہور ومعروف دینی اسکالر مرکزی مجلس شوری دعوت اسلامی کے نگران طلبہ سے خصوصی اظہار خیال بھی کریں گے۔ جامعات المدینہ پاکستان اور جامعات المدینہ انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ دنیا بھر میں اسلامی نصاب تعلیم کےفروغ کےساتھ طلبہ کےلئے عصری علوم سیکھنے کےمواقع بھی فراہم کررہے ہیں۔ عصر حاضر میں جامعات المدینہ اسلامی اور عصر ی علوم کی تعلیم کا وہ منفرد ادارہ ہے جہاں لاکھوں طلبہ وطالبات کو تعلیم کےساتھ مستقبل کے عملی میدان میں تبلیغ دین کے ساتھ معاشرتی خدمات کےلئے بھی عملی تربیت سے گزارا جاتا ہے۔5نومبر 2025 عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں جامعات المدینہ کے طلبا کی خصوصی تربیت اجتماع میں نگران شوری محترم حاجی عمران عطاری کی فکری گفتگوسننے کےلئے طلبہ کےساتھ سرپرست بھی شرکت کرکے علم دین کی برکتیں حاصل کریں گے۔