بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
7 ستمبر2024 ویڈیو لنک کے ذریعے نگران شوری محمد عمران عطاری شان مصطفی کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔
7 ستمبر پاکستان کی تاریخ میں یوم دفاع عقیدہ ختم نبوت، یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے طور پر منایا جاتاہے۔اس دن اہل ایمان کے عقیدہ ختم نبوت کو تحفظ دینے کےلئے عاشقان رسول علماء کرام نے خصوصی کردار ادا کیا۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مذہبی اسکالر جناب حاجی عمران عطاری عشق رسول کے سفیر بن کر دنیا بھر میں عشق رسول کے جام عاشقان رسول کے دلوں میں انڈیل رہے ہیں۔حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی عظمت وشان اور عقیدہ ختم نبوت کو سہل اور آسان انداز میں بیان کرکے مسلمانوں کے عقائد ونظریات کا تحفظ کررہے ہیں۔ چنانچہ 7ستمبر تاریخ ساز دن کےموقع پر بنات اسلام، دختران ملت کو عظمت شان رسالت کی پہنچان کےلئے ایک خصوصی اجتماع ویڈیو لنک کےذریعے منعقد کیا جارہا ہے۔اس ویڈیون لنک کےذریعے صرف مرد حضرات ہی نہیں بلکہ اسلامی بہنیں بھی باپردہ شرعی تقاضوں کے ملحوظ رکھ کر7 ستمبر کو شان مصطفی کے موضوع پر حاجی عمران عطاری کی گرانقدر گفتگو اور بیان سن سکیں گے۔
یاد رہے 7ستمبر دوپہر 3:00pm اپنے ایمان کے تحفظ اور عقائد اسلام کی پہچان کےلئے خصوصی ویڈیو لنک اجتماع کا انعقاد فقط امت کی بیٹیوں کو شان مصطفی کو قرآن وحدیث کی روشنی بیان کرنے کےلئے رکھا گیا ہے باپردہ رہ کر شان مصطفی کے موضوع پر نگران شوری کا خصوصی بیان اس ویڈیولنک سنیئے دیکھئے اور ایمان کی حفاظت کا سامان کیجئے۔