سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
موزمبین ماپوٹو شاپنگ سینٹر میں دعوت اسلامی کے اجتماع سے نگران شوری خصوصی کا بیان
22 جنوری 26 بروز جمعرات دعوت اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع موزمبین کے دارالحکومت ماپوٹو کے مشہور شاپنگ سینٹر میں منعقد ہوگا ۔ اس اجتما ع میں عالمی مبلغ اسلام ،مشہور ومعروف اسکالر جناب محمد عمران قادری خصوصی شرکت کریں گے۔دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد دنیا کے 200سےزائد ممالک میں ہوتاہے جہاں مبلغین دعوت اسلامی شرکائے اجتماع کی دینی واخلاق تربیت کےساتھ احکام دین اور ارکان اسلام کی تعلیمات سکھاتے ہیں۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مبلغ دعوت اسلامی گزشتہ کئ دنوں سے تبلیغ دین کےلئے افریقہ کا دینی دورہ کررہے ہیں۔اس دینی دورہ کےدوران نگران شوری جناب حاجی عمران قادری نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعات میں شرکت اور بیان بھی کیا۔22 جنوری بروز جمعرات MAPUTO SHOPPING CENTER HALL 2ND FLOOR, MAPUTO میں خصوصی بیان کریں گے۔اجتماع کے بعد نگران شوری جناب مولانا عمران عطاری شرکائے اجتماع سے ملاقات اور انفرادی طور پر نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے علم دین سیکھنے سکھانے کےلئے قافلہ میں سفر کی دعوت بھی پیش کریں گے۔
بھی پیش کریں گے ۔ 22 جنوری 2026 بروز جمعرات بعد نماز مغرب اجتما ع کا آغاز ہوگا اور نگران شوری مولانا عمران عطاری صاحب 07:30 PM پر بیان شروع کریں گے۔