سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
بچوں کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور دینی واخلاقی تریبت کےلئے ہر ہفتہ نیوزی لینڈ میں بچوں کا اجتماع
دعوت اسلامی کی جانب سے نیوزی لینڈ میں مقیم مسلم کمیونٹی کے بچوں کےلئے ایک خوبصورت کڈز پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں چھوٹی عمر کے بچوں سے لیکر ٹین ایج کے بچوں کو ہر ہفتہ دین سیکھنے اور اسلام کی بنیادی باتیں جاننے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔کڈز اجتماع ایک ایسا منفرد پروگرام ہے جس میں بچوں کےلئے دینی پروگرام، نماز کی عملی تربیت ، اسلام کی بنیادی باتیں ، اخلاقیات، والدین کا ادب، حسن سلوک، آداب زندگی اور والدین کی مشکلوں کو آسان کرتی دینی رہنمائی کے بہترین اصول سیکھائے جائیں گے۔
دعوت اسلامی ملکی اور غیر ملکی سطح پر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عملی شکل میں دور حاضر کے تمام تر تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نافذ کرنے کی عملی جدوجہد کررہی ہے ۔معتدل ، متوازن ،حضور کی سنتوں پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں اعلی کردار پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مبلغین ہر شعبہ ہائے زندگی میں دین کا کام کررہے ہیں ا ور ہر عمر کے افراد کی دینی واخلاقی تربیت کے ساتھ اسلام کی بنیادی تعلیمات کو عام کررہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کڈز اجتماع بھی دعوت اسلامی کا وہ اہم دینی کام ہے جس کی ضرورت موجودہ دور میں بہت زیادہ اہمیت حاصل کرچکی ہے بچوں کی دینی وخلاقی تربیت اور انہیں راہ راست پر چلانا والدین کے ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے کوئی والدین اپنے بچوں کو برے اخلاق اور برائیوں میں ملوث دیکھ نہیں سکتے اور دعوت اسلامی بچوں کی تربیت میں والدین کے شانہ بشانہ ایسے پروگرام منعقد کرنے کی کوشش میں مصروف ہے جس میں بچوں کے ساتھ والدین کو بھی تربیت کے بہترین اصول فراہم ہوسکے۔
اپنے بچوں کے ساتھ ہر ہفتہ نیوزی میں Faizan e Madina MT Eden 371 Dominion Road, Mount Eden میں 2:00pm سے 04:00pm تک تشریف لائیں اور ملاحظہ کریں کہ دعوت اسلامی آپ کے پھولوں اور جگر کےپاروں کی کس طرح تربیت کرتی ہے ۔نیوزی لینڈ میں ہونے والے ہرہفتہ کڈز اجتماع سے متعلق معلومات کے لئے :+64 22626 0586/ +64 22 136 5704 پر رابطہ کیجئے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے کڈز اجتماع میں شرکت کو یقینی بنایئےْ۔