دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

نیوزی لینڈ میں آن لائن تفسیر قرآن سیشن

دعوت اسلامی  کے تحت نیوزی لینڈ  میں   آن لائن تفسیر قرآن  سیشن کا  آغاز

علم  دین  کی برکتوں سے ہر شخص کو   فائدہ پہنچانے کےلئے دعوت اسلامی کی دینی ، تعلیمی  اور اخلاقی تربیت  کا نظام   پورا سال جاری رہتاہےاور ہر شخص اپنی سہولت کے مطابق دعوت اسلامی کے نظام  تربیت سے مستفید ہوسکتا ہے۔  درس نظامی ہو یا فرض علوم کورس، قرآن  کی تعلیم ہو یا قرآن کی تفسیر کا علم  دعوت اسلامی ہر ممکنہ ذرائع ابلاغ سے ملک و ملت کی خدمت کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ حالیہ دنوں نیوزی لینڈ کے مسلمانو ں  کو نور قرآن    سے منور کرنے کےلئے  قرآن فہمی کورس  آن لائن  کروایاجارہا ہے۔ یہ تفسیر قرآن سیشن   زوم کے ذریعے  نیوزی لینڈ کے ٹائم کےمطابق 08:00  اور پاکستان کے ٹائم کے مطابق01:00  شروع کیا جائے گا۔

قرآن کے معانی ،  مفاہیم اور مضامین کو سمجھنے   کےلئے آن لائن تفسیر قرآن  سیشن سے فائدہ اٹھایئے ۔مزید معلومات  اور تفصیلات کےلئے 0226260586   نمبر  پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔