netherlands mein dawat e islami ka ijtimah
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

نیدر لینڈ میں دعوت اسلامی کا اجتماع

17 جون نیدر لینڈ میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں  رکن شوری مولانا عبد الحبیب عطاری   خصوصی بیان کریں گے

نیکی دعوت  عام کرنے اور لوگوں کو علم دین سیکھنے کے لئے دعوت اسلامی کے ترجمان  رکن شوری  جناب عبد الحبیب عطاری حالیہ دنوں نیدر لینڈر میں موجود ہے جہاں وہ  تبلیغ دین کے لئے مختلف اجتماعات اور محافل میں  خصوصی بیانات کریں گے۔ معروف مذہبی اسکالر جناب حبیب عطاری  نیدر لینڈ کے علاوہ کئی اور ملکوں میں بھی  علم دین کی اشاعت وتبلیغ کےلئے   تشریف لے جائیں گےاور دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے علاوہ انفرادی واجتماعی انداز میں  نیکی دعوت کا پیغام  پہنچائیں گے ۔اسلام  کا پیغام ، دین پر عمل، فرض علوم  کی افادیت، خدمت دین   اور دعوت اسلامی    کی جدوجہد، اسلامی تعلیمات پر عمل کے جذبہ کو ابھارنے اور دین کے قریب لانے کےلئے دعوت اسلامی کے تمام ہی مبلغین اور اراکین شوری شب روز   دنیا بھر میں دین کا کام کررہے ہیں۔ چنانچہ  مشہور مذہبی اسکالر اور معروف مدنی چینل کے اینکر عالم دین جناب عبد الحبیب عطاری تبلیغ دین کےلئے نیدر لینڈر تشریف لے گئے ہیں جوآج سترہ جون 2025 بروز منگل کو  Pakistan Islamic Centre Markerkant 120601 Almere, Netherlands  میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شرکت اور خصوصی سنتوں بھرا بیان کریں گے۔نیدرلینڈ اجتماع شرکائے اجتماع کےلئے اسلامی کتابیں اور کھانے کا بھی اہتمام کیاگیا ہے ۔نیز اجتماع میں شرکت کرنے والوں کےلئے پارکنگ بھی انتظام موجود ہے اور نیدر لینڈ اجتماع سے متعلق معلومات کےلئے: 06-28269141 پر رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔مولانا عبد الحبیب عطاری تقریبا 19:30 پر بیان کریں گے۔