سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
نامپولا صوبہ موزمبیق کے دینی دورے میں نگران شوری دعوت اسلامی کے اجتماع میں بیان کریں گے
20 جنوری 2026 PAVILHÃO DO FERROVIÁRIO, CIDADE DE NAMPULA میں دعوت اسلامی کا خصوصی اجتماع ہوگا جہاں نگران شوری کا خصوصی بیان ہوگا ۔ تبلیغ ِ دین کےلئے افریقی ممالک کے دینی دورہ میں مصروف مشہور و معروف مذہبی اسکالر مولانا عمران قادری 20 جنوری کو موزمبیق کے صوبہ نامپولا دعو ت اسلامی کے مرکزی اجتماع کے علاوہ جامعات المدینہ کا وزٹ بھی کریں گے ۔ نامپولا میں دعوت اسلامی کی دینی خدمت کا تسلسل کئی عرصہ سے جاری ہے جہاں عاشقان رسول موزمبیق مسلمانوں کو دین کے بنیادی احکامات ، قرآن کی تعلیمات اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق زندگی گزارنے کی تعلیم دے رہی ہے ۔مرکزی مجلس شوری کے نگران حاجی عمران خود افریقی مسلمانوں کو دین سے قریب کرنے کےلئے مختلف اوقات میں دینی دورہ کرتے ہیں ۔نامپولا موزمبیق کےاجتماع کے شیڈول کے مطابق 20 جنوری کو PAVILHÃO DO FERROVIÁRIO, CIDADE DE NAMPULA کو 09:00am پر اجتماع شروع ہوگا اور نگران شوری کا خصوصی بیان 01:15 PM پر ہو گا ۔ موزمبیق نامپولا میں رہنے والے تمام اہل ایمان ضرور اجتماع میں علم دین حاصل کرنے کی نیت کےساتھ شرکت کی سعادت حاصل کریں۔