سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
یوم عاشور کے پیغام کربلا کو دنیا کے ہر مسلمان تک پہنچانے کےلئے دعوت اسلامی کے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کیجئے
8 ، 9 ،10 محرم الحرام 1447 شہدائے کربلا کے لئےایصال ثواب اور حضرت امام حسین سید شہدائے کربلا کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت و محبت پیش کرنے کےلئے نیکی کی دعوت عام کرنے کے عز م کےساتھ پوری دنیا میں پیغام کربلا یعنی نماز اور تلاوت قرآن سیکھنے سکھانے کےلئے اللہ کی راہ میں سفر کی سعاد ت حاصل کریں اور اہلبیت اطہار کےلئے ایصال ثواب کرنے کی برکتیں حاصل کریں۔
عالمی سطح پر شہدائے کربلا اور امام حسین رضی اللہ تعاعنہ کی خدمت عالیہ میں ھدیہ ثواب کا نذرانہ پیش کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے مبلغین اللہ کی راہ میں سفر کرکے نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں ، علم دین سیکھتے سکھاتے ہیں ، نماز ، تلاوت قرآن ، فرض علوم کے احکامات کو عملی طریقہ سے سکھاتے ہیں ۔تین دن اللہ کی رضا کےلئے پوری دنیا میں نیکی کی دعوت کے قافلے علم دین عام کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے دینی مراکز سے نکلتے ہیں اور جہالت وتاریکی اندھیروں کو علم دین کے چراغ سے روشن کرتے ہیں۔
گزشتہ 44 سالوں سے دعوت اسلامی کے مدنی قافلے نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے اور شہدائے کربلا سے اظہار عقیدت ومحبت اورن کی بارگاہ میں ایصال ثواب پیش کرنے کےلئے 8 ، 9 ،10 محرم الحرام کو نکلتے ہیں ۔ محرم الحرام کے تین دن کے مدنی قافلوں میں سفرکرنے والے عاشقان اہلبیت کےلئے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں اور دعاؤں سے نوازتے بھی ہیں ۔
10 محرم الحرام کی رات نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے سفر کرنے والے مبلغین ، معلمین سبھی عبادت ،تلاوت قرآن، علم دین سیکھنے سکھانے میں گزار کر صبح روزہ رکھتے ہیں اور بعد نماز عصر عاشورا کے دن شہدائے کربلا کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
8 محرم الحرام فجر کی نماز کے بعد تمام عاشقان اہلبت دعوت اسلامی کے تین دن کے مدنی قافلوں میں شرکت کی سعادت حاصل کریں اور عاشق اہلبیت امیر اہلسنت کی دعاؤں سے حصہ پائیں۔