muharram kay khususi madani muzakray
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

1447 محرم الحرام کے خصوصی مدنی مذاکرے

شان صحابہ و فضائل اہلبیت   سے متعلق   عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں یکم محرم 1447 تا 11 محرم   مدنی مذاکرے کا خصوصی سلسلہ

 اسلامی کلینڈر کے پہلے مہینے محرم الحرام  کواسلامی تاریخی اعتبار خاص اہمیت وفضیلت حاصل ہے اس مہینے میں منعقد ہونے والی ہر محفل ومجلس کا خاص موضوع سخن داستان کربلا، فضائل ومناقب اہلبیت ، تذکرہ شان صحابہ اور اسلام کی سربلندی کےلئے شہدائے کربلا کی قربانیوں   تذکرہ ہوتا ہےاورحسب معمولات اہلسنت مخصوص تزک واہتشام کے ساتھ اسلامی مہینے محرم الحرام  کے پہلے عشرہ  میں شان صحابہ واہلبیت  کےحوالے سے  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں بھی علم ومعرفت اور مستند روایتوں سے بھر پور  مدنی مذاکرہ کا علمی سلسلہ  شروع ہوجاتا ہے جس میں خصوصی شرکت اور سامعین کے سوالات کے علمی جوابات دینے کےلئے عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی  شخصیت ،مشہور ومعروف اور مرجع الخلائق عالم دین فصیح وبلیغ مبلغ اسلام حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری تشریف فرما ہوتے ہیں۔چنانچہ 1447 نئے اسلامی سال  کے ساتھ   عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  محر م الحرام کی ہر رات  ذکر امام حسین ،کرامت امام  حسین اورنواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی  زندگی کی خوبصورت تذکرے سے بھر پر  علم پرور مدنی مذاکرہ   کاسلسلہ زور شور سے شروع ہوجاتا ہے۔امیر اہلسنت   (اللہ تعالی آپ  کو صحت وسلامتی عطافرمائے ) حقائق کربلا، واقعات کربلا، فضائل شہید کربلا  امام عالی وقار حضرت  امام حسین اور آپ کے رفقاء کی جانثاری کو تاریخ کی مستند روایتوں کے حوالے سے بیان کرتے ہیں احادیث کی روشنی میں شان اہلبیت و صحابہ    کاتذکرہ ہوتا ہے ۔ماہ محرم  کی خصوصیات اور عاشورا کے حوالے سے علمی گفتگو ہوتی ہے ۔نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے اورد وسروں کو علم دین سے مستفید کرنے کےلئے اللہ کی راہ میں  سفر کرنے کی  ترغیب دلائی جاتی ہے۔ مختلف موضوعات پر سامعین کے سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں اور بہت کچھ قرآن وسنت کی روشنی میں علمی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں ہوتی ہیں۔ دار الافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام اور علما ء  بھی ماہ محرم کے خصوصی مدنی مذاکرے میں  شرکت کےلئے تشریف لاتے ہیں۔یوں ہی  نگران دعوت اسلامی حضرت مولانا عمر ان عطاری قادری بھی  خصوصی شرکت کرتے ہیں  اور سامعین وناظرین کےساتھ امیر اہلسنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری سے مختلف موضوعات پر سوالات بھی کرتے ہیں ۔

ہزاروں کتابوں  میں چھپے علم کے موتی دعوت اسلامی کے ہفتہ وار  علمی مدنی مذاکرہ  میں بانٹے جاتے ہیں چنانچہ حسب روایت نئے اسلامی سال 1447    کے پہلے مہینے محرم  کی یکم تاریخ سے  11 محرم تک قرآن وسنت اورتاریخی حقائق پر مشتمل مستند روایتوں سے صحابہ واہلبیت کے باہمی محبت اور تعلقات جاننے اورجسم کے ساتھ روح و قلب میں عظمت آل نبی اور محبت صحابہ  اتارنے کےلئے  26 جون 2025 جمعرات سے 11 محرم 1447 تک روزانہ تقریبا9:45: پر مدنی مذاکرہ شروع میں شرکت کریں اور امیر اہلسنت کی صحبت باکمال سے علمی وروحانی فیض حاصل کریں۔

فیضان مدینہ کراچی میں  جمعرات 26 جون 2025 سے 11 محرم تک  ہر رات مصروفیات سے فارغ ہوکر قرآن وسنت کی باتیں جاننے اور سیکھنے کےلئے دوسروں کے ساتھ خود بھی شرکت کریں ۔