mozambique mein khususi bayan
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

موزمبیق میں خصوصی بیان

نامپولا موزمبیق کی جامع مسجد میں نگران دعوت اسلامی کا خصوصی بیان

19جنوری 2026 نامپولا کے دینی دورے کےدوران نگران شوری مولانا عمران عطاری مرکزی جامع مسجد نامپولا میں دعوت اسلامی کے خصوصی اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کریں گے۔ محمد عمران قادری کے فکر انگیز خیالات دلوں میں اسلامی روح بیدار کرتے ہیں۔ دین اسلامی کی حقانیت اور عقائد اہلسنت کی ترویج میں مولاناعمران قادری کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ علم دین عام کرنے کی نیت اور لوگوں کی اصلاح کے جذبے سے سرشار عمران قادری دنیا کے اکثر ممالک میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی سرپرستی کررہے ہیں۔مرکزی مجلس شوری کے نگران اورمبلغ کی حیثیت سے دینی ومذہبی پروگرام اور اجتماعات میں انتہائی مدلل اور دلوں میں اثر کرنے والی گفتگو کرتے ہیں۔ حالیہ دنوں افریقی ممالک میں تبلیغ دین کےلئے مصروف ہیں۔ آپ کے دینی دورے کے شیڈول کے مطابق 19 جنوری بروز پیر  نامپولا موزمبیق کی مرکزی مسجد میں آپ کا سنتوں بھرا بیان ہوگا۔ اس پروگرام میں خواتین کےلئے بھی علیحدہ باپردہ انتظام ہے۔ 19 جنوری نامپولا میں بعد نماز عشاء تقریبا 7:45pm پر اجتما ع شروع ہوگا اور نگران شوری 8:15pm پر بیان کریں گے۔