سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
اٹلی میں دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں مولانا محمد عمران عطاری کا خصوصی بیان
26 ستمبر (ہفتہ) کو شام 07:30 بجے معروف دینی شخصیت، اسلامی اسکالر اور مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کے نگران مولانا محمد عمران قادری عطاری، کاسٹانو پرائمو (میلان، اٹلی) میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ 26 ستمبر کو اٹلی میں دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہو رہا ہے جس میں نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری خصوصا مدعو ہیں۔
مولانا محمد عمران قادری دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو عام کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ حال ہی میں یوکے (UK) کے تین روزہ اجتماع میں نگرانِ شوریٰ نے خود انتظامی امور میں حصہ لیا اور شرکائے اجتماع سے فکر انگیز خطاب بھی فرمایا۔
نگرانِ دعوتِ اسلامی مولانا عمران عطاری کے ان مسلسل تبلیغی دوروں کا مقصد اشاعتِ علمِ دین، لوگوں کی دینی و اخلاقی اصلاح، قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ کے لیے دینی اداروں کا قیام اور افراد و کردار سازی ہے۔ دعوتِ اسلامی کا دینی، تعلیمی، اخلاقی، روحانی اور فلاحی نظام اور اس کے ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں جدید جدت طرازی (Professional Innovation) دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔
بلا شبہ، دعوتِ اسلامی کے بانی امیرِ اہلِل سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مخلصانہ دینی سوچ سے ہر طبقۂ فکر متاثر ہو کر خدمتِ دین میں مصروفِ عمل دکھائی دیتا ہے۔ مولانا عمران عطاری اپنے شیخ، امیرِ اہلِ سنت کی تعلیمات و تربیت کے مطابق دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو فروغ دے رہے ہیں۔ یورپ، افریقہ، امریکہ، کینیڈا اور عرب و عجم غرض کہ ہر جگہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، فکرِ امیرِ اہلِ سنت کے پاسبان بن کر دینِ اسلام کی خدمت میں مصروف ہیں۔
گزشتہ چند سالوں سے اٹلی یورپی ممالک میں دعوتِ اسلامی کا ایک بڑا دینی مرکز بنتا جا رہا ہے۔ 26 ستمبر کو Tensostruttura Comunale, Via Mantegna, 20022 Castano Primo (MI), Italy میں منعقد ہونے والے اس اجتماع میں نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری کا سنتوں بھرا بیان اٹلی میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید تقویت بخشے گا۔
اٹلی میں نگرانِ دعوتِ اسلامی مولانا عمران قادری عطاری کے ساتھ مل کر نیکی کی دعوت عام کیجئے۔ مزید معلومات اور تفصیلا ت کے لیے دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے: +39 388 402 9163 | +39 389 429 3330 | +39 339 300 3384