mehfil e madina
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

عازمین حج کے اعزاز میں محفل مدینہ

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حج کا پروانہ لئے سفر حرمین طیبین پر روانہ ہونے والوں کے اعزاز میں  محفل مدینہ

ان پلیٹ فارمز پر لائیو دیکھ سکتے ہیں

Madani Channel
Madani Channel YouTube
Madani Channel Facebook

عشق ومحبت سے لبریز ، سفر حرمین طیبین کی یادوں اور پرکیف مناظر کو تصوراتی خاکہ میں پیش کرنے اور عازمین حج کے ذوق وشوق میں عبادات الہی کاسوز وگداز بڑھانے اور مدینہ منورہ کے حسین نظارہ کو دل میں جمانے کےلئے ہر سال کی طرح  بھی 27اپریل 2025 بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  محفل مدینہ منعقدہ ہوگی جس  حج کے بلاوے کے متنظر عاشقان مکہ دمدینہ کےعلاوہ حج کی سعادت  پانے والے شرکت کریں گے۔

محفل مدینہ سے مراد حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی محبت کے چراغ کو دل میں جلائے سفر حج اور سفر مدینہ کا ارادہ رکھنے والوں کو آداب بندگی اور آداب حاضری مدینہ سیکھنا اور وہاں کی یادوں کو دل میں بسانا ہے۔محفل مدینہ میں شرکت کرنے والے آنکھیں بند کئے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر مدینہ کے مناظر کو دل ودماغ میں بساتے ہیں اور تصوراتی دنیا میں گم ہوکر غلامانہ سلام بارگاہ رسالت مآب میں پیش کرتےہیں۔

محفل مدینہ میں جہاں نعت خواں خوبصورت انداز محبت اور عشق رسول میں ڈوب کر مدینہ کی یاد وں کو تڑپاتا پرسوز کلا م پیش کریں گے وہیں عالمی سفیر دعوت اسلامی ،پیکر وفا ، مبلغ باصفا   نگران مجلس شوری  محمد عمران قادر ی عازمین حج کو آداب حج کے ساتھ سفر مدینہ   پر مشتمل عشق ومحبت بھرے واقعات اور دل میں ساز مدینہ کے تاروں کوچھیڑے اشعار کےساتھ قلب وروح کو بھی گرمائیں گے

27اپریل بروز اتوار بعد نماز عشاء  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سال2025حج کی سعادت پانے والوں کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب  میں پیکر صدق وصفا ، عاشق مکہ ومدینہ ،لاکھوں دلوں میں عشق رسول کا چراغ جلانے والے عاشق صادق ،مرکز خلائق  ،متبع سنت،مبلغ اسلام حضر ت علامہ و مولانا محمد الیاس عطار قادری بھی بذریعہ مدنی چینل شرکت فرمائیں گے۔

29شوال المکرم 1446 بمطابق 27اپریل 2025 عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اہل ذوق حضرات، عشق مدینہ میں زندگی بسرکرنے والے خوش نصیب لوگ اور عازمین حج کی اعزاز میں  منعقد ہونے والی  محفل مدینہ میں شرکت کریں اور دوسروں کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔