mauritious mein azeem ul shan ijitma
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ماریشس میں عظیم الشان اجتماع

ماریشس میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں مولانا حبیب عطاری کا خصوصی بیان

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن ،ایف جی آر ایف کے چیف ایگزیکٹو ، معروف ٹی اینکر مشہور مبلغ ، اسلامی اسکالر مولانا عبد الحبیب قادری 10 جولائی 26 کو موریشس میں دعوت اسلامی کے عظیم الشان اجتماع میں خصوصی بیان کریں گے۔

ماریشس ایسٹ افریقہ کا وہ خوبصورت ملک ہے جہاں سیاح سیر وتفریح کےلئے آتے ہیں۔ اس پرفضا ملک میں دعوت اسلامی دین کی دعوت عام کرنے کےعزم کے ساتھ  مسلمانوں میں دین پر عمل کا جذبہ پیداکرنے اور غیر مسلموں کو دعوت اسلام دینے کےلئے نیکی کے کام کررہی ہے۔ 10جولائی 26 Quartier  Militaire Mauritius   میں دعوت اسلامی کا ایک بہت بڑا اجتماع منعقد ہوگا۔ جس میں پاکستان سے خصوصی شرکت کےلئے حبیب عطاری  موریشس جائیں گے ۔ دعوت اسلامی موریشس اجتماع  میں معروف عالم دین  حبیب قادری   شرکائے اجتماع کو نیکی کی دعوت دیں گے ۔ اس سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بہنوں کے لئے بھی باپردہ خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ 10 جولائی بعد نماز عشاء Castellina Hall Quartier Militaire in Mauritius  میں ہونے والے اجتماع میں آپ بھی شرکت کریں اور دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دیں۔