Mansour Melia Hotel - Baghdad Ijtema 2026
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

منصور میلیا ہوٹل - بغداد اجتماع 2026

عراق کے دارالحکومت بغداد میں اجتماعِ غوثیہ میں رکنِ شوریٰ عبدالحبیب عطاری کا خصوصی بیان

23 ستمبر بروز بدھ عراق کے شہرِ بغداد میں حضور غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ  علیہ کے عرسِ پاک کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا سنتوں بھرا اجتماعِ غوثیہ رات 9:30 PM پر منعقد ہوگا۔

اجتماعِ غوثیہ بغداد میں مشہور اسکالر و مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔ ہر سال شہرِ بغداد، عراق میں دعوتِ اسلامی عرسِ غوثِ پاک کے موقع پر اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کرکے مزاراتِ اولیاء کی برکات، اولیائے امت کی دینی خدمات، بزرگانِ دین کا تذکرہ اور خصوصی طور پر صاحبِ عرس حضرت شیخ عبدالقادر الجیلانی کی سیرت اور مزارات پر حاضری کے آداب سکھاتی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی کثیر تعداد میں شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ  علیہ سے عقیدت و محبت رکھنے والے عالمِ عرب و عجم سے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے بغداد پہنچ چکے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کا بغداد میں اجتماعِ غوثیہ Hotel Mansour Melia Baghdad میں منعقد ہوگا، جو 89HW+5H, Sinak Bridge, 10004 Baghdad, Baghdad Governorate کے مقام پر واقع ہے۔ تمام عاشقانِ غوثِ اعظم جو اس وقت بغداد میں شیخ کے مزار کی زیارت اور فاتحہ کے لیے موجود ہیں، وہ اس اجتماع میں ضرور شرکت کریں اور اولیاء اللہ  کے فیضان سے مستفید ہوں۔