malaysia mein ijtima e shab e mairaj
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ملائیشیا میں اجتماع شب معراج

حاجی عبید رضاخلیفہ امیر اہلسنت کی ملائیشیا میں اجتماع شب معراج میں شرکت

16 جنوری بروز جمعۃ المبارک Surau Al-Mutmainnah Pandan Perdana, Kuala Lumpur, Malaysia میں خلیفہ امیر اہلسنت شب اسرا کی رات ہونے والے اجتماع شب معراج میں شرکت کریں گے۔ ملائیشیا کے دینی دورے میں مصروف حاجی عبید رضا مدنی عطاری 16 جنوری کو دعوت اسلامی کےتحت ہونے والے اجتماع شب معرا ج میں خصوصی بیان اور دعا بھی کریں گے۔معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم تاریخ کا وہ اہم واقعہ ہےجس میں بندگی کو شرف ملا ، انسان کامل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کامقام ومرتبہ پوری کائنات میں روز روشن کی طرح چمکا۔تمام انبیاء ورسل علیھم السلام کو خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں نماز ادا کرنے کا موقع نصیب ہوا۔ تسخیر کائنات کےراز ظاہر ہوئے۔ اس عظیم معجزہ نبی کی یاد میں دنیا بھر میں اہل ایمان اجتماع شب معراج منعقد کرتے ہیں اور اس میں شب معرا ج کے مشاہدات اور حکمتیں بیان کی جاتی ہیں۔ کولالمپور ملائیشیا میں بھی دعوت اسلامی اپنے پیار ے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ معراج انتہائی ادب واحترا م کےساتھ منائے گی جس میں خلیفہ امیر اہلسنت خصوصی بیان کریں گے۔

16 جنوری کو Surau Al-Mutmainnah Pandan Perdana, Kuala Lumpur, Malaysia میں اجتماع شب معراج رات 10:00 PM کو شروع ہوگا اور صلاۃ االتسبیح کی جماعت 12:00 AM ہوگی ۔آخری میں خلیفہ امیر اہلسنت دعا کریں گے۔ تمام عاشقان رسول جو  کولالمپور ملائیشیا میں مقیم ہیں وہ ضرور اس ا جتماع شب معراج میں شرکت کریں۔ مزید معلومات کےلئے : +6011-15072526 +6011-64568215 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔