malaysia-ka-deeni-daura
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ملائیشیا کا دینی دورہ

نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری کا دینی دورۂ ملائیشیا

11 تا 15 نومبر 2026ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، معروف اسلامی اسکالر مولانا حاجی عمران عطاری تبلیغِ دین کے لیے ملائیشیا کا دینی دورہ کریں گے۔ اس دینی دورے کے دوران نگرانِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی اجتماعات میں شرکت کریں گے۔ ملائیشیا میں دعوتِ اسلامی کے دینی و تعلیمی مراکز کا دورہ اور انفرادی و اجتماعی سطح پر ملاقاتوں کا سلسلہ بھی ہوگا۔ ملائیشیا کے 5 روزہ دینی دورے میں حاجی عمران عطاری کے ساتھ نیکی کی دعوت عام کرنے کی نیت سے دیگر دینی و سماجی شخصیات بھی شامل ہوں گی۔

ملائیشیا کے کاروباری اور سماجی حلقوں میں دعوتِ اسلامی علمِ دین پھیلانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے، اور اس کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور نیکی کی دعوت کے میدان کو وسعت دینے کے لیے نگرانِ شوریٰ ملائیشیا کا پانچ روزہ دینی دورہ کر رہے ہیں۔

نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری دعوتِ اسلامی کے دینی پیغام کو دنیا کے مختلف ممالک میں فروغ دینے کے عزم کے ساتھ سفر در سفر ہیں۔ گزشتہ دنوں آپ دعوتِ اسلامی کے دینی مقاصد کے مطابق امتِ مسلمہ کی خیرخواہی کے جذبے کے تحت نیکی کی دعوت عام کرنے کی نیت سے یورپی ممالک میں تبلیغِ دین میں مصروف تھے۔