سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
ملاوی کا دینی دورہ
8مئی تا 13 مئی 2026 عالمی مبلغ اسلام اسلامی اسکالرمولانا محمد عمران قادری تبلیغ قرآن وسنت کے عظیم جذبہ سے سرشارتعلیم قرآن عام کرنے کا عز م لئے ملاوی کا دینی دورہ پر روانہ ہوچکے ہیں۔ چار اطراف خشکی سے گھرا افریقی ملک ملاوی میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران پانچ روزہ دینی دورے میں نہ صرف ملاوی مسلم کمیونٹی کو نیکی کی دعوت دیں گے بلکہ غیر مسلموں کو بھی دعوت اسلام پیش کریں گے۔
ملاوی کے پانچ روزہ دینی دورے کے دوران نگران شوری کے مختلف دینی اجتماعات میں بیان بھی ہوںگے اور نیکی دعوت عام کرنے کےلئے انفرادی طور پر ملاقات کابھی سلسلہ ہوگا۔
8 مئی سے 13 مئی تک نگران شوری ملاوی میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں مصروف رہیں گے اور اس دینی دورے کے دوران دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں اور تربیتی نظام کا جائزہ بھی لیں گے۔
عمران قادری کی دینی خدمات اور تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی عالمی سطح پردینی تبلیغی تعلیمی اور فلاحی خدمات کی نمائندگی دیگر اسلامی اسکالز کےلئے قابل تقلید مثال ہے۔ عمران عطاری شب وروز امت مسلمہ کی دینی وتعلیمی نیز اخلاقی وسماجی بہتری کےلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے ادارے قائم کرر ہے ہیں جہاں صبح وشام مسلم امہ کےلئے تعلیم وتربیت کا نظام جاری ہے۔امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری کے وژن کےمطابق تمام شوری کےاراکین اور بالخصوص نگران شوری دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کررہے ہیں۔ ملاوی افریقی ملک جہاں چاروں طرف خشکی ہے وہاں کے مسلمانوں کی دینی تربیت کےلئے حاجی عمران پانچ روز مقیم رہیں گے اور مختلف ملاوی شہروں میں نیکی کی دعوت دیں گے ۔ اس پانچ روزہ مدنی قافلہ میں نگران شوری کے ساتھ آپ بھی شامل ہوکر دوسروں کی دینی اصلاح کا باعث بنئے۔