mehfil e naat, malta, europe
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

محفل نعت – مالٹا ، یورپ

مالٹا کے تبلیغی دورہ  کےدوران خلیفہ امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری المدنی 4 نومبر کو محفل نعت میں شرکت کریں گے

 بحیرہ روم  میں جزائر پر مشتمل مالٹا یورپی اتحادی ملک ہے جہاں اس وقت خلیفہ امیر اہلسنت  علم دین سکھانے اور دین کی تبلیغ کےلئے دینی دورہ کرر ہے ہیں۔ عبید رضا عطاری المدنی دعوت اسلامی کی وہ خوبصور ت علمی شخصیت ہے جو اپنے بچپن سے ہی  علم دین سیکھنے سکھانے میں  مشغول رہے ہیں ۔درس نظامی اور تخصص فی الافتا اور تدریب افتا کےبعد عملی میدان تبلیغ  کامسافر بن کر لوگوں کی اصلاح  کا کام کررہےہیں۔قرآن وسنت کی تبلیغ ،سنتوں کی تعلیم ، نومسلموں کو اسلام کےبنیاد  ی ارکان سکھانے کےلئے مسلسل اللہ کی راہ میں سفر کررہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے یورپی ممالک میں تبلیغ دین کےلئے تشریف فرما ہیں اور وہاں کے مسلمانوں کی دینی واخلاقی اصلاح کے ساتھ دعوت اسلامی کا تعارف بھی پیش کرر ہے ہیں۔ 4 نومبر 2025 کو مالٹا میں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محفل نعت میں شرکت اور بیان بھی کریں گے ۔

 Bella Vista Hotel Qawra Coast Road.San Pawl Il-Bahar, SPB 1908, MALTA میں شام 6:45pm پر محفل نعت کا پروگرام شروع ہوگا اور خلیفہ امیر اہلسنت کا خصوصی بیان7:30pm پر شروع ہوگا ۔ مالٹا میں خلیفہ امیر اہلسنت کےدینی دورے سے متعلق مزید معلومات کےلئے :+356 9901 5627 واٹس ایپ نمبر +34 671 826 106 پر بھی ربطہ کیا جاسکتا ہے۔