سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
پاکستا ن اور دنیاکے ہرخطہ میں فروغ علم دین کےلئے ماہ قافلہ کامسافربنئے
15اکتوبر تا 15 نومبر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر کے لوگوں کے اصلاح کی عملی کوششوں کے لئے ماہ قافلہ منایاجاتا ہے ۔اس ماہ قافلہ ایونٹ میں دعوت اسلامی کے جملہ شعبہ جات اور دنیابھر سے عاشقان رسول قافلوں کے صورت میں تبلیغ دین ، اشاعت علم دین، نیکی کی دعوت ، اصلاح نفس اور تعلیمات قرآن کو عام کرنے کےلئے قافلوں میں شرکت کرتے ہیں۔
تعلیم وتربیت سے دوررہنے والوں کو علم دین سے آشنائی دینے اور مقصد زندگی کے حصول کی عملی تدبیر سیکھانے کےلئے دعوت اسلامی دنیا بھر میں مدنی قافلوں کے ذریعے اصلاح معاشرہ کی کوششوں میں صف اول میں نظر آتی ہے۔ عاشقان رسول کی دینی تحریک اپنے قیام سے تاحال لاکھوں لوگوں کی دینی ودنیاوی اصلاح کا باعث بن چکی ہے۔
قافلہ کےذریعے ارکان اسلام، تعلیم قرآن، علم دین، معاشرتی زندگی کے اسلامی اصول، بنیادی دینی تعلیمات، اخلاقی تربیت، سیرت آخرنبی صلی اللہ علیہ وسلم کےمطابق زندگی گزارنے کا طریقہ اورآداب سنت کےطور طریقہ سکھاتی ہے۔دینی عقائد ، اسلام کےبنیادی عقائد ونظریات، اصلاح احوال،اسلامی شخصیت کا نکھاراور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روزہ مرہ کی سنتوں پر عمل کی ترغیب قافلہ کےبنیادی کاموں میں شمار ہوتے ہیں۔
تقریبا پورا سال ہی تین دن ،بارہ دن، ایک ماہ اور سال بھر کے مدنی قافلے دعوت اسلامی کے مرکزی دار السنہ سے روانہ ہوتے ہیں۔ خصوصی طور پر ماہ اکتوبر سے ماہ نومبر تک مدنی قافلہ کا ایونٹ منایا جاتا ہے جس میں مکمل ایک ماہ ، 12 دین یا 3دن کے مدنی قافلے ہر روزتبلیغ دین کےلئے روانہ ہوتے ہیں۔
ماہ قافلہ دعوت اسلامی کا علم دین کی اشاعت اور فروغ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر کےلوگوں کی اصلاح کی عملی کوششوں کےلئے دنیا بھر سے عاشقان رسو ل رضائے الہی کےلئے نیکی کےسفر پر گامزن ہوتے ہیں اور فروغ علم دین میں دوسروں کے اصلاح کے ساتھ اپنی بھی سنتوں کے مطابق تربیت کرتے ہیں۔
15اکتوبر تا 15 نومبر 26 مصروف ترین زندگی سے 3دن ، بارہ دن ، یا مکمل ماہ مدنی قافلہ کا مسافربنیئے اور اپنی اور دوسروں لوگوں کی دینی واخلاقی اصلاح کےساتھ قلبی سکون ، اصلاح نفس، دین سے محبت، اولیائے سے عقیدت، صحابہ کی عظمت ، اہلبیت اطہار سے قربت ، رسول اللہ سے والہانہ عشق ومحبت اور خوف خدا ورضائے الہی حاصل کیجئے۔ دعاؤں کی قبولیت کے اثرات، دکھیاری زندگی میں راحت، رنج والم سے سکون، بیماریوں سے روحانی علاج اور بےشمار دینی برکتیں حاصل کرنے کےلئے زندگی میں مدنی قافلہ کا مسافربن کر دین کی خد مت میں عملی کردار ادا کیجئے اور ڈھیروں دین کی برکتیں حاصل کیجئے۔