madrasatul madina mein taqseem e isnad ki taqreeb
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

مدرسۃ المدینہ میں تقسیم اسناد کی تقریب

مدرسۃ المدینہ  سے12ہزار سےزائد حفظ قرآن   مکمل کرنے والے خوش نصیبوں  کی تقسیم اسناد  کی تقریب  18 فروری ہوگی۔

قرآن  پا ک  وہ کتاب ذی شان ہے جو اللہ نے بنی نوع انسان  کی ہدایت کےلئے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  پر  نازل کی۔ اس کتاب عظیم کی تلاوت اوراس کےمعانی میں غوروفکر کرنے والوں کے لئے قدرت کی بے شمار نشانیاں ہیں۔ یہ وہ کتاب ہے جس  سے اہل ایمان اپنے دلوں  کی بےسکونی کو چین  اور قلبی راحت فراہم کرتے ہیں۔اس کتاب کو پڑھنا ،یاد کرنا  بذات خود ایک بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔دعوت اسلامی اپنے تبلیغی مقاصد کےساتھ لوگوں  کو قرآن سے جوڑنے کےلئے ہزاروں کی تعداد میں مدرسۃ المدینہ قائم کرکے خدمت قرآن    کررہی ہے ۔ناصرف ملک پاکستان بلکہ  بیرون ملک میں بھی سینکڑوں کی تعدا د میں مدرسۃ المدینہ  قرآن انسٹیٹوٹ کےذریعے قرآن   کلاسسز، قرآن ٹیچرز  کے نام سے بچوں ،بچیوں ، جوان   اور بوڑھوں کو قرآن درست مخارج   کے ساتھ  پڑھایا جارہا ہے۔سال 2023سے 2024 کےدرمیان  12 ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں نے حفظ قرآن   کی تکمیل مدرسۃ المدینہ  سے کی اور 50ہزار سے زائد کی تعداد میں  ناظرہ قرآن مکمل کیا۔اس عظیم کامیابی   پر ایک عظیم الشان تقسیم اسناد اجتماع 18 فروری بروزاتوار  دوپہر 2 بچے  مدرسۃ المدینہ گرلز لنڈانالہ جتوئی  نزد شاہدہ صفدر ہسپتال پنجاب میں منعقد ہوگا۔اس تقسیم اسناد پروگرام میں عالمی مبلغ اسلام  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس  شوری کے  چیف ایگزیکٹو   جناب مولانا محمد عمران عطاری خصوصی بیان بھی فرمائیں گے۔مدرسۃ المدینہ کے طلباوطالبات     کا تقسیم اسناد پروگرام  مدنی چینل پر بھی براہ راست  دکھایا جائے گا۔