فیضان اسلامک اسکول
76 ویں جشن آزادی کی تقریب فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں
عشرہ ذی الحجہ کے بابرکت ایام میں حج ،قربانی اور اسلامی موضوعات سے متعلق مدنی مذاکرہ سوال وجواب کا منفردسیشن
ان پلیٹ فارمز پر لائیو دیکھ سکتے ہیں
28 مئی 2025 تا چاند رات عشرہ ذو الحجہ کے مقدس اور باربرکت دنوں میں زندگی سنوارنے ،علم حاصل کرنے ، ظاہر وباطن کی اصلاح ، تربیت نفس، علمی پیاس بجھانے اور اسلامی معلومات میں اضافہ کےلئے ہر رات بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور دنیا بھر میں براہ راست مدنی چینل کےذریعے علم کا اشاعت کا سب سے منفرد سلسلہ مدنی مذاکرہ شروع ہونے جارہا ہے۔ خوبصور ت معلومات سے بھر پور ، مستند تاریخی واقعات وروایتوں سے آگاہی دینے والا ، مسائل دینیہ اور شریعت کی باتوں سے لبریز اس علمی سیشن میں عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت امیر اہلسنت حاضرین کے مسائل سوالا ت کی صورت میں سنتے ہیں اور قرآن وحدیث ، فقہی آراء ، تاریخی روایتوں اور اکابر علماء کے مستند علمی ورثہ کو جوابات کی صورت میں سینوں میں منتقل کرتے ہیں۔ حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری اپنی پیرانہ سالی کےباوجود علمی مذاکرے کی اس خوبصورت نشست میں براہ راست شرکاء سے علمی گفتگو بھی کرتے ہیں۔ قربانی کے ایام ، عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت ، حج کا فلسفہ، حج کی عبادات، مناسک حج، زیارات مدینہ اور قربانی کے جانورسے لیکر اللہ کی راہ میں قربانی کا جانور قربان کرنے کے جملہ مسائل کو آسان انداز میں سیکھنے کےلئے ہر روز رات عشاء کی نماز کے بعد مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری کی صحبت میں بیٹھ کر بہت کچھ علم دین سے متعلق معلومات حاصل کرنے تشریف لائیں کیونکہ مدنی مذاکرہ درحقیقت علم کا وہ سمندر ہے جس سے علوم ومعارف کے دریا بہتے ہیں۔