فیضان اسلامک اسکول
76 ویں جشن آزادی کی تقریب فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں
1500 سالہ جشنِ ولادت ﷺ کی خوشیاں، عقیدت و محبت کے ساتھ سمیٹیں
ان پلیٹ فارمز پر لائیو دیکھ سکتے ہیں
نورِ ایمان اور حکمت و بصیرت سے بھرپور مدنی مذاکرہ، 1447ھ ربیع الاول میں 1500 سالہ جشنِ ولادت کی خوشیاں عقیدت و محبت کے ساتھ سمیٹیں
23 اگست تا 6ستمبر 2025 عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پھر سے ربیع الاول 1447 کی خوشیاں علم وحکمت اور نوربصیر ت کےساتھ منانے کےلئے روانہ امیر اہلسنت حضرت مولانا محمد الیاس قادری کی پسندیدہ علمی مجلس مدنی مذاکرےمیں شرکت کریں ۔ ہر سال ربیع الاول عاشقان رسول کے دلوں میں فرحت وانبساط کے پھول کھلاتا ہے اور2025 میں ربیع الاول 1447 کی 12 تاریخ کو جشن ولادت کو پورے 1500سال مکمل ہورہے ہیں۔اس عظیم اور خوشیوں بھرے لمحات کو محبت وعقیدت کےساتھ منانے کا اہتمام کرنے اور ولادت مصطفی کی بےشمار برکتوں کو دامن میں سمیٹ کےلئے امیر اہلسنت کےساتھ مدنی مذاکروں میں روزانہ شرکت کی سعادت پائیں اور علم دین کےفیضان کےساتھ ربیع الاول 1447 کی بے مثال رونقوں سے دلوں کوجگمگائیں۔ اسلامی ایونٹ کے ہر موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں امیر اہلسنت لوگوں کی دینی رہنمائی اسلامی تہوار اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے کرتے ہیں ۔جہاں دینی معاملات میں بدعات و خرافات ہوں ان کی بیخ کنی کرتے ہیں اور قرآن وحدیث ، آثار صحابہ اور تابعین کی دینی کاوشوں سے استفادہ کرکے علم شریعت کو عام کرتے ہیں۔ہزاروں کتابوں میں چھپے علم کی باریکیوں کو عام فہم انداز کےساتھ بیان کر کے شکوک وشہبات دور کرتے ہیں۔ اسلامی تہوار میں ربیع الاول کا ایونٹ انتہائی مذہبی جوش وخروش کےساتھ منایا جاتاہے ۔ہر کلمہ گو ،اہل ایمان دنیا بھر میں میلا د النبی کےموقع پر اپنے ملک کے ماحول او ر اپنی تہذیب وتمدن کے لحا ظ سے مناتے چلے آرہے ہیں۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں افسردہ اور پریشان صرف وہی لوگ ہوتے ہیں جن کے دلوں میں محبت رسول کی شمع بجھی ہوتی ہےورنہ مسلمان تو پیغمبر اسلام کی ولادت کی خوشی جھوم جاتاہے اور دیوانہ وار جشن آمد رسول کے ترانہ گنگناتا ہے۔اسلامی ایونٹ کے عظیم الشان موقع پر دعوت اسلامی دنیابھر میں شریعت محمدی کےمطابق میلا د کی خوشیاں انفرادی واجتماعی جلوس ومحافل میں نہایت ہی جوش کےساتھ مناتے ہیں ۔میلاد کے جلوس نکالتے ہیں ۔مفاد عامہ کاخیال رکھ کر دوسروں کو تکلیف دیئے بغیر بہت ہی احترام اور دینی جوش کےساتھ محفل میلاد منعقد کرتے ہیں۔مولود النبی کے اجتماعات میں دعو ت اسلامی بھر پور مذہبی کردار اداکرتی ہے اسیلئے دعوت اسلامی کےبانی حضرت الیاس قادری صاحب خاص کر میلاد النبی کے ایام اور دیگر اسلامی تہواروں کے موقع پر لوگوں کی شرعی رہنمائی کےلئے مدنی مذاکرہ کا پروگرام حسب موقع محل منعقد کرتے ہیں تاکہ جشن کےساتھ جشن منانے کا اسلامی طریقہ بھی لوگوں کے علم میں آجائے۔سال 1447ھ کے مہینے ربیع الاول کی آمد سے پہلے 23 اگست تا6ستمبر 2025 تک میلاد النبی کا حقیقی پیغام اور1500 سالہ جشن ولادت کےتقاضوں سے امت مسلمہ کو آگاہ کرنے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں امیر اہلسنت آپ کے سوالا ت کے قرآن وسنت کی روشنی میں جوابات دینے کےلئے حاضرہوں گے ۔آئیے! 1447ھ ربیع الاول کے مدنی مذاکرے میں شریک ہوکر نورِ ایمان اور حکمت و بصیرت کے ساتھ 1500 سالہ جشنِ ولادت کی خوشیاں سمیٹیں۔