سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں علم و عمل کی عالمی مجلس "مدنی مذاکرہ"
دعوتِ اسلامی پوری دنیا میں علمِ شریعت اور اسلامی علوم کی اشاعت کا عملی مظاہرہ مدنی مذاکرے کے ذریعے کرتی ہے۔
یہ مجلسِ علم اپنی علمی انفرادیت کے لحاظ سے مدنی چینل کے ذریعے پوری دنیا میں دیکھی اور سنی جاتی ہے۔ اسلامی روایات، تاریخ اور ادب کے مستند حوالوں کے ساتھ معاشرتی و سماجی زندگی سے لے کر آخرت کی کامیابی کے اسلامی اصول اور دینی باتیں اس مدنی مذاکرے کا دلچسپ موضوع سمجھی جاتی ہیں۔
عالمِ اسلام کی عظیم علمی و روحانی، دینی و مذہبی شخصیت، سلسلۂ قادریہ کے عظیم پیشوا، عالمی مبلغِ اسلام حضرت امیرِ اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطاری قادری دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ بنفسِ نفیس مدنی مذاکرے میں تشریف فرما ہوتے ہیں اور حاضرین و ناظرین کے سوالات کے جوابات قرآن و حدیث کی روشنی میں عطافرماتے ہیں۔
ہزاروں کی تعداد میں طلبہ اور علماء اس مدنی مذاکرے کے ذریعے شریعت و طریقت کے معتبر ذرائع سے مستفیض ہو چکے ہیں۔ ذہنوں میں ابھرنے والے پیچیدہ سوالات کے جوابات امیرِ اہلِ سنت کی علمی بصیرت سے سن کر کئی منتشر خیالات کو علمی تسکین نصیب ہوئی، اور ایسے متعدد حضرات بھی موجود ہیں جو باقاعدگی سے مدنی مذاکرے میں شرکت کرتے کرتے عملی میدان میں علماء کی صف میں شامل ہو گئے۔
مدنی مذاکرے کی کامیابی اور اس علمی سفر کے تسلسل کو مزید عوامی سطح پر عام کرنے نیز عام ذہنوں کے الجھے سوالات کے براہِ راست امیرِ اہلِ سنت سے جوابات حاصل کرنے کے لیے شہر شہر اور گاؤں گاؤں آؤٹ سائیڈ براڈکاسٹنگ (OB) وین کے ذریعے دین کی باتیں پہنچائی جائیں گی۔
آؤٹ سائیڈ براڈکاسٹنگ وین کے ذریعے مدنی مذاکرے کا پہلا سفر سلطان میرج ہال (مارکی)، وڑپال چٹھہ، ڈسٹرکٹ وزیر آباد میں ہوگا۔ اس دینی سفر میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور عطاری صاحب شرکت فرمائیں گے، جو لائیو مدنی مذاکرے میں وزیر آباد سے شمولیت اختیار کریں گے اور مدنی چینل کے کنٹرول روم تک عاشقانِ رسول کے سوالات و جذبات پہنچائیں گے، جبکہ امیرِ اہلِ سنت ان کے براہِ راست جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
03 اکتوبر 2026ء بروز ہفتہ، رات 08:46 بجے آؤٹ سائیڈ براڈکاسٹنگ وین کے ذریعے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور عطاری کے ساتھ مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیے اور علمِ دین حاصل کیجیے۔