کولالمپور (ملائیشیا) اجتماع
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

کولالمپور (ملائیشیا) اجتماع

کولالمپور (ملائیشیا) میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں نگرانِ شوریٰ کا خصوصی بیان

عالمی مبلغِ اسلام اور معروف اسلامی اسکالر، مولانا حاجی محمد عمران عطاری (نگرانِ شوریٰ دعوتِ اسلامی) 12 نومبر (جمعرات) کو رات تقریباً 10:00 بجے "Surau Al-Mutmainnah, Pandan Perdana" (کولالمپور، ملائیشیا) میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

ملائیشیا میں دینی کاموں کے فروغ اور مقامی آبادی کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لیے دعوتِ اسلامی کی جدوجہد عرصے سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں بے شمار افراد کو سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب ملی ہے۔

نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری اپنے مخصوص اور مؤثر اسلوبِِ خطاب کے باعث ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ فکری بالیدگی، علمی وجاہت اور اپنے شیخ کے وژن کے مطابق خدمتِ دین کا جذبہ آپ کی شخصیت کے نمایاں پہلو ہیں۔ بالخصوص سیرتِ النبی ﷺ کی روشنی میں کردار سازی، شخصیت کی تعمیر، اور جدید معاشی و معاشرتی مسائل کا پائیدار حل پیش کرنا آپ کے خطابات کے اہم موضوعات ہیں۔

اپنے 5 روزہ دینی دورۂ ملائیشیا کے دوران نگرانِ شوریٰ مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب اور شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ مذکورہ اجتماع اس دورے کا دوسرا بڑا ایونٹ ہے۔