سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
ہنگری مسجد التقوی میں 6 نومبر کو خلیفہ امیراہلسنت خصوصی بیان کریں گے
یورپی ممالک کےدینی دورے کےدوران خلیفہ امیر اہلسنت مولانا عبید رضا عطاری ہنگری میں بھی دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں خطاب فرمائیں گے ۔
ہنگر میں مولانا عبید رضا المدنی نیکی کی دعوت دینےکےسلسلہ میں مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے اور دعوت اسلامی کےزیر انتظام مساجد وجامعات کا وزٹ بھی ہوگا۔دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں سے ہنگر ی میں دینی کام بڑے ہی منظم انداز میں سرانجام دئے جارہے ہیں۔کثیر تعداد میں مسلمانوں کو دینی علوم اور بنیادی فرض احکام سیکھنےکا موقع بھی مل رہا ہے۔ اصلاح نفس اور پاکیزگی کےلئے دعوت اسلامی کے ماحول کی برکتیں ہنگری میں بھی نظر آرہی ہیں۔ ہر ہفتہ سنتوں بھرے اجتماع میں عاشقان رسول شرکت بھی کرتے ہیں ۔ خلیفہ امیر اہلسنت کے دینی دورے کا مقصد منظم اندا ز میں اسلام کی تعلیمات کو ہر فرد تک پہنچا کر ان کی دنیا و آخرت کو سدھارنا ہے۔ عبادت کےساتھ معاملات میں بھی سنت رسول کےمطابق زندگی کے امور سرانجام دینے ہیں۔ دعوت اسلامی ایک سنتوں سے مربوط نظام کےتحت خدمت اسلام میں نمایاں مقام حاصل کررہی ہے اور یورپی ممالک میں ایک خاصی تعداد دعوت اسلامی کےسنتوں بھرے ماحول سے وابستہ ہوکر اسوہ حسنہ کےمطابق زندگی گزار رہی ہے۔ خلیفہ امیر اہلسنت مولانا عبید رضا ہنگر ی اور دیگر یورپی ممالک کا دورہ کرکے دعوت اسلامی سے وابستہ ہونےوالوں کی دینی و اخلاقی تربیت اور ان میں علم دین حاصل کرنا کا جذبہ بھی بیدار کررہے ہیں۔6 نومبر بروز جمعرات ہنگری میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خلیفہ امیر اہلسنت کا سنتوں بھرا بیان 3:30PM پرشروع ہوگا ۔ ہنگر میں دعو ت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع کا ایڈریس:
MASJID ALTAQWA BAROSS U 110 1082 BUDAPEST HUNGARY اور فون نمبر +36 20 352 65 55 نوٹ کرلیجئے۔