japan ka deeni dora 2025
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

جاپان کا دینی دورہ

جاپان میں دعوت وتبلیغ کےلئے حاجی امین عطاری 7 جنوری سے 4فروی 2025 تک دینی دورہ کریں گے

انسانی ہدایت کے پیغام قرآن  کی تعلیمات کو دنیا کے ہر مسلم وغیر مسلم تک پہنچانے کےلئے اسلاف کےطریقہ تبلیغ وارشاد  پرگامزن دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کےنگران اور دیگراراکین شوری شب وروز نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے مختلف ممالک کا دینی دورہ کررہے ہیں۔سال 2025 کے آغاز سے ہی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سے مجلس شوری کےاراکین و چیف ایگزیکٹو حاجی عمران  نے دنیا بھر میں دعوت دین  دینے کا عزم کیا اوراسی عزم کو عملی جامہ پہنانے کےلئے مختلف ممالک کا دینی دورہ کرکے نیکی کی دعوت   عام کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے نگران اور مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب حاجی امین عطاری صاحب 7 جنوری سے 4 فروری2025 تک جاپان کا دینی دورہ کریں گےتقریبا 27 یا 28 دن کے دینی دورے کے دوران جاپان میں دعوت اسلامی کے مختلف اجتماعات میں  شرکت اور سنتوں بھرا بیان کریں گے ساتھ ہی دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید وسعت دینے کےلئے جاپان کے اسلامی بھائیوں کےساتھ مل کر  مدرسۃ المدینہ اور جامعات المدینہ کی تعلیمی سرگرمیوں  کے دائر ہ کار  کووسیع کرنے کےلئے باہمی مشاور ت بھی کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ علم دین حاصل کرسکیں اور قرآن کی بنیادی تعلیمات کے ساتھ فرض علوم کو بھی سیکھ کر عبادات سنت طریقہ کے مطابق ادا کرسکیں ۔