jamia tul madina ki ifititahi taqreeb
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

افتتاحی تقریب جامعۃ المدینہ اسلامک انسٹیٹیوٹ ساؤتھ افریقہ

جنوری افریقہ لیڈی برانڈ میں دعوت اسلامی کے اسلامک ایجوکیشن بورڈ کنز المدارس  سے ملحقہ جامعۃ المدینہ اسلامک انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب

یکم فروری 2025 ساؤتھ افریقہ کے لیڈی برانڈ میں اسلامی علوم وفنون  کی عظیم تعلیمی درسگاہ جامعۃ المدینہ کا افتتاح کیاجارہا ہے ۔ جامعۃ المدینہ کی اس افتتاحی تقریب میں جید علمائے دین ، اسلامک اسکالرز، مبلغین اور ساؤتھ افریقہ میں مقیم اہل اسلام کی بڑی تعداد شرکت کرنے آرہی ہے اور پاکستان سے دعوت اسلامی کی بین الاقوامی شخصیت ، معروف مذہبی اسکالر مولانا محمد عمران قادری صاحب چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کریں گے۔لیڈی براؤنڈ ساؤتھ افریقہ کےشہر میں تعلیم وتربیت کے منفرد انسٹی ٹیوٹ کا آغاز ہورہاہے جہاں اسلامی نصاب ،دینیات،اخلاقیات،تصوف، علوم وفنون اور دور حاضر کے چیلنجز کومد نظر رکھتے ہوئے جدید نصاب کو نئے انداز تدرس کےساتھ پڑھا یاجائےگا۔لیڈی برانڈ میں علمی دور کے نئے آغاز کےساتھ اہل افریقہ کوان کی اپنی مادری زبان میں ماہر باعمل اسلامک اسکالرز،اساتذہ ، معلمین ، مربیین سے علم دین سیکھنے کا موقع نصیب ہوگا ۔جامعۃ المدینہ لیڈی برانڈ کی پروقار تقریب ِافتتاح میں عالمی مبلغ اسلام، موٹیویشنل اسپیکر، جدید مسائل کااسلامی تناظر میں حل پیش کرنے والی عظیم علمی شخصیت عالم دین مولانا محمد عمران سلمہ الباری  کا خصوصی خطاب بھی ہوگا جس میں آپ خدمت اسلام کے عملی پہلوؤں کو دعوت اسلامی کی دینی جدوجہد کے پس منظر میں بیان کریں گے اور دعوت اسلامی نئے دور کے نئے تقاضوں کو کس طرح شریعت کی روشنی میں پورا کررہی ہے نیز دعوت اسلامی کی علمی خدمات سے کتنے لوگ مستفید ہورہے نیز لیڈی برانڈجامعۃالمدینہ کے اغراض ومقاصد پر بھی روشنی ڈالیں گے۔دعوت اسلامی کے زیر انتظام جامعۃ المدینہ لیڈی برانڈ کی افتتاحی تقریب Masjid Imam Jafar Sadiq ,Ladybrand,South Africa میں بوقت 7:45pm شروع ہوگا اور مرکزی شوری کے نگران انٹرنیشنل اسلامک اسکالرجنا ب محمد عمران عطاری کا بیان تقریبا8:15pm پرشروع ہوگا۔جامعۃ المدینہ لیڈی برانڈ کی افتتاحی تقریب کےبارے میں مزید معلومات کےلئے دیئے گئے نمبر:+27 73 003 2630 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔