سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
انڈونیشیا کےدارالحکومت جکارتا میں خلیفہ امیر اہلسنت کا سنتوں بھرا بیان
امیر اہلسنت کے خلیفہ اور فرزند ارجمند جناب حاجی عبید رضا عطاری انڈونیشیا کے دینی دورے کے دوران 11 جنوری 2026 بروز اتوار رات 8:00pm پر MASJID JAMI' AL-IKHLASH WAL MAGHFIROH JL. LONTAR BAWAH, TANAH ABANG JAKARTA PUSAT میں سنتوں بھرا بیان کریں گے۔انڈونیشیا کے سب سے بڑے شہر جکارتہ میں دعوت اسلامی کا اجتماع نہ صرف انڈونیشیائی مسلمانوں کو علم دین سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ دعوت اسلامی کے علمی اداروں میں علم دین سیکھنے کا رجحان بھی بڑھے گا۔ دعوت اسلامی دنیا کےاکثروبیشتر ممالک میں دینی وتعلیمی اور اصلاح وفلاحی خدمات فراہم کررہی ہے۔تبلیغ دین کےساتھ علم دین کی ترویج واشاعت میں بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ دعوت اسلامی کی دینی خدمت سے انڈوینشیا میں اشاعت اسلام کےساتھ دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کا جذبہ بھی موجز ن نظر آتاہے ۔تعلیمات اسلام کے مطابق دعوت اسلامی مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت اور ارکان اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کےلئے اہل ایمان کے لئے بیشمار شعبوں میں کام کررہی ہے۔ دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع ہو یا ہرہفتہ مدنی مذاکرہ کا سلسلہ ، عوامی سطح پر نیکی کی دعوت ہو یا شہر شہر علم دین عام کرنے کےلئے قافلوں میں سفر ہر مرحلہ میں دعوت اسلامی امت محمدیہ کا رشتہ اسلام اور پیغمبر اسلام کےساتھ مضبوط کرنے کی عملی کوشش کررہی ہے۔ خلیفہ امیر اہلسنت دعوت اسلامی کے عظیم مشن کو لیکر دنیا کےہر خطہ میں اسلام کی تعلیمات عام کرنے کےلئے مسلسل دینی دورہ کررہے ہیں۔ چنانچہ 11 جنوری جکارتا میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں خلیفہ امیر اہلسنت کے بیان کوسننے کےلئے MASJID JAMI' AL-IKHLASH WAL MAGHFIROH JL. LONTAR BAWAH, TANAH ABANG JAKARTA PUSAT تشریف لائیں۔ جکارتہ میں دعوت اسلامی کے اجتماع اور خلیفہ امیر اہلسنت کےدینی دورے سے متعلق مزید معلومات کےلئے 082143537427 نمبر پر رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔