istaqbal e ramazan ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

استقبال رمضان اجتماع

دعوت اسلامی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےتحت استقبال رمضان اجتماع

17 فروری بروز منگل  11:00am پر عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں شعبہ تعلیم کےتحت ماہ رمضان المبارک 1447 کےاستقبال اور رمضان کی تیاری کےلئے اجتماع منعقد ہوگا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن  جناب حاجی فضیل عطاری طلبہ سے ا ظہار خیال کریں گے۔

رمضان کریم 1447  کی آمد کے سنہری موقع پر فیضان مدینہ کراچی میں  ہونے والے استقبال رمضان اجتماع میں طلبہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماع میں شہر کراچی کے تمام تعلیمی اداروں سے طلبہ شرکت کررہے ہیں۔ مبلغ دعوت اسلامی  جناب حاجی فضیل عطاری  طلبہ کو رمضان کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے مقاصد رمضان پر بیان بھی کریں گے اور طلبہ کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف کی دعوت بھی دیں گے۔