سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
26 جولائی دعوت اسلامی کے تحت نشتر پارک کراچی میں استقبال ربیع الاول اجتماع
اسلامی مہینے ربیع الاول کی آمد سے پہلے ہی اہل ایمان خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشیاں منانے کا اہتمام انتہائی باادب طریقہ سے تز ک واحتشام کےساتھ منانے کااہتمام شروع کردیتے ہیں۔عاشقان رسول اپنے پیارے پیغمبر آخری نبی محمد مصطفی علیہ الصلاۃ والسلام کی ولادت کی خوشی میں دلوں میں عشق رسول کی شمع فروزاں کرنے کےساتھ سیرت رسول پر عمل کے جذبہ کو بھی ابھارتے ہیں۔شہر کی گلیوں کی سجاوٹ کے ساتھ سیرت رسول کے جلسے بھی منعقد کرتے ہیں۔ شریعت کے تمام تر تقاضوں کے مد نظر رکھ کر غلامان مصطفی نعمات رسول سے عاشقان رسول کو ترانہ عشق نبی سے محظوظ کرتے ہیں۔پوری دنیا میں سنت رسول کو زندہ کرنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی ماہ ربیع الاول کی آمد سے پہلےادب واحترام کے جشن ولادت منانے کا شعور پید اکرنے کےلئے استقبال ربیع الاول اجتماعات منعقد کرتی ہے۔ اسلامی سال 1448 کے مہینے صفر سے ہی مسلمانوں میں سنت رسول پر عمل کا جذبہ ابھارنے اور دلوں میں محبت رسول کی شمع جلانے کےلئے دعوت اسلامی نشتر پارک کراچی میں 26 جولائی بمطابق 11 صفر 1448 کو عظیم الشان اجتما ع استقبال ربیع الاول کا اہتمام کررہی ہے ۔ اس اجتماع میں شہر کراچی کےتمام عاشقان رسول کی بھرپور شرکت رہی گی۔ اللہ کے پیارے رسول کی سیرت پر عمل اور جشن ولادت منانے کی اہمیت اجاگر کرنے کےلئے مبلغین دعوت اسلامی بیانات کریں گے۔ تلاوت قرآن ، نعت رسول اور جشن ولادت کےنعروں سے استقبال ربیع الاول اجتماع کا شعور پوری دنیا میں اجاگر کیا جائے گا۔
مسلم و غیر مسلم میں تعلیمات اسلام کو بھر پورانداز میں عام کرنے کےلئے دعوت اسلامی کا عظیم علمی ، دینی ، روحانی ، تعلیمی اور فلاحی مقصد دنیا کے سامنے عیاں ہیں۔
دعوت اسلامی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کو زندہ کرنے کے عزم کےساتھ فلاح انسانیت کا بھی عملی کام کررہی ہے۔ 26 جولائی 2026 بعد نماز عشاء نشتر پارک کراچی نزد نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا استقبال ربیع الاو ل اجتماع تمام لوگوں کےلئے پیغام خوشی لارہا ہے ۔ جوگ در جوگ اجتماع استقبال ربیع الاول میں شریک ہوکر مجھے اپنی اورساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کا مشن عام کرنے کا عزم پیدا کیجئے اور سنت رسول کی تعلیمات سے دلوں کو جگمگایئے۔