islami university south africa mein dastar bandi
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ساؤتھ افریقہ میں گریجویشن تقریب

جامعۃ المدینہ   اسلامی    یوینورسٹی ساؤتھ افریقہ   سے گریجویٹ کرنے والے علماء کی دستار بندی کی تقریب  میں چیف ایگزیکٹو   دعوت اسلامی معروف اسلامی اسکالرجناب  مولانا محمد عمران عطاری   شرکت کریں گے۔

ساؤتھ افریقہ   کے لوگوں   میں  عصر حاضر کے مطابق دین  کا شعور  پیدا کرنے کےلئے دعوت اسلامی کی  علمی سرگرمیوں   کا مرکز  جامعۃ المدینہ    میں سینکڑوں   طلباء زیور علم دین سے آراستہ ہوکر افریقہ ممالک میں خدمت دین کا کام کررہے ہیں۔ہر سال جامعۃ المدینہ  ساؤتھ افریقہ سے  طلباو طالبات  علم دین کا کورس مکمل کرتے ہیں  اور علم کی دستار فضیلت سے متصف ہوکر  علم کی شمع سے معاشرے کے اندھیرے روشن کرتے ہیں۔تعلیمی سیشن  2023 میں  جامعۃ  المدینہ ساؤتھ افریقہ سے  16 طلبا نے درس نظامی  کا کورس کرکے گریجویشن مکمل کیا ۔چنانچہ  جامعۃ المدینہ ساؤتھ افریقہ سے گریجویٹ ہونے والے 16 طلبا کو سند فراغت  کی ڈگری اور  ان کی تقریب  دستابندی  اتوار 10 دسمبر  2023  کو Image lifestyle Centre, 85 Mint RD,CNR Carr STR, Fordsburg, Johannesburg  میں منعقد ہورہی ہے۔اس تقریب میں  جہاں دیگر  علمائے کرام شرکت کررہے ہیں وہیں  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران  عالمی مبلغ ، اسلامی اسکالر، دورحاضر  کے جدید عالم جناب  مولانا محمد عمران عطاری قادری بھی شرکت کریں گے اور طلباکے سر پر علم کی دستارفضیلت سجائیں گے۔

جامعۃ المدینہ ساؤتھ افریقہ   کی  سالانہ تقریب   دستار بندی میں اسلامی بہنوں    بھی شرکت کرسکتی ہے ان کےلئے پردہ کا الگ انتظام کیا گیا ہے۔